حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"بحارالانوار "سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم :
أَيْنَ مِثْلُ خَدِيجَةَ صَدَّقَتْنِي حِينَ كَذَّبَنِي النَّاسُ وَ وَازَرَتْنِي عَلَى دِينِ اللَّهِ وَ أَعَانَتْنِي عَلَيْهِ بِمَالِهَا إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ أَمَرَنِي أَنْ أُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبِ الزُّمُرُّدِ لَا صَخَبَ فِيهِ وَ لَا نَصَب
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
خدیجہ کی طرح کوئی نہیں ہو گا۔ جب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے تو اس نے میری صداقت کا اقرار کیااور دین خدا کی پیشرفت کے لیے اپنے مال سے میری مدد کی۔ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ انہیں بہشت میں ان کے زمرد کے محل کی خوشخبری سناؤں کہ انہیں اس میں کسی قسم کی رنج و زحمت نہیں ہو گی۔
بحارالانوار: ج 43، ص 131