۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سفر

حوزہ / فقہ و احکام شرعی کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین وحید پور نے ماہ مبارک رمضان کے احکام بیان کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دینی احکام کے استاد حجت الاسلام والمسلمین وحید پور نے ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے احکام شرعی بیان کئے ہیں۔ جنہیں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہاں ذکر کیا جارہا ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

چونکہ اس سال ماہ مبارک رمضان اور ایران میں عید نوروز ایک ساتھ آ رہے ہیں اس لئے چند نکات کا ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے اور ان کا جاننا ایرانیوں کے علاوہ دوسرے افراد کے لیے بھی مفید ہے۔

ہر ماہ مبارک رمضان میں سفر کرنے کے مسئلہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔ البتہ عید نوروز کے پہلے دو تین دن میں کہ جب ماہ مبارک رمضان شروع نہیں ہو رہا، سفر کرنے کے حکم کا ماہ مبارک رمضان سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر ماہ مبارک کے آغاز میں کوئی سفر کرنا چاہے تو اس کے لئے عرض ہے کہ:

ماہ مبارک رمضان میں سفر کرنے میں شرعی اعتبار سے کوئی اشکال نہیں ہے حتی اگر کوئی ماہ مبارک رمضان کے روزوں سے فرار کے لیے بھی سفر کرے تو وہ بھی حرام نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے۔ لیکن وہ افراد جو ماہ رمضان کے روزوں سے فرار کے لیے نہیں بلکہ صلہ رحمی، زیارت یا جائز تفریح وغیرہ کے لیے سفر پر جائیں تو ان کے لئے شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن ماہ رمضان کے بعد اگلے ماہ رمضان سے پہلے چھوٹ جانے والے روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے۔ البتہ وہ جہاں سفر میں جائیں وہاں پر اگر دس دنوں یا اس سے زیادہ سکونت کا قصد ہو تو وہاں ماہ مبارک رمضان کے روزے بجا بھی لا سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .