سوال:
اگر حائض عورت ماہ رمضان میں صبح کی اذان سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
جواب:
اگر اس کے پاس غسل کرنے کا وقت ہو تو ضروری ہے کہ اذان سے پہلے غسل کرے اور اگر وقت تنگ ہے تو ضروری ہے کہ تیمم کرےاور اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر جان بوجھ کر غسل یا تیمم نہ کرےتو اس کا روزہ باطل ہے اور اس پر روزے کی قضا اور کفارہ عمد واجب ہے۔