حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسن العسکری علیه السلام:
مِنَ التَواضُعِ السَّلامُ عَلى كُلِّ مَنْ تَمُرُّ بِهِ، وَ الْجُلُوسُ دُونَ شَرَفِ الْمَجْلِسِ
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا:
پاس سے گزرنے والے شخص کو سلام کرنا اور مقام و منزلت سے کمتر مقام پر (بھی) بیٹھ جانا تواضع اور فروتنی کی علامت ہے۔
بحار الأنوار: 78/372/9