۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
احکام شرعی

حوزہ|کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

۱سوال: کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲سوال: آیا ہرولہ کرنا ( تیزی سے حرکت کرنا) امام حسین علیہ السلام کے عزاداری دستوں میں جایز ہے؟
جواب: کوئی قباحت نہیں ہے۔
۳سوال: کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۴سوال: محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟
جواب: پسندیدہ کام ہے اور اس کی کراہت ثابت نہیں ہے۔
۵سوال: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کیلیۓ نماز کو اول وقت سے تاخیر کرنا کیسا ہے؟
جواب: سزاوار ہے کہ نماز کو اول وقت میں پڑھیں، اور پروگرام کو اس طرح تنظیم کریں کہ نماز کے اوقات سے مزاحمت نہ رکھتا ہو۔
۶سوال: عاشورہ کے دن کام کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
جواب: سزاوار ہیکہ اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی شہادت کے ایام میں دوکان دار لوگ اپنی دوکان کو بند کریں بلکہ دوکان کا کھولے رکھنا اگر اہل بیت علیہم السلام کی بے حرمتی شمار ہو تو پرہیز کریں۔
۷سوال: عزاداری کے دستوں کے شروع میں چراغاں کرنا یا علم قرار دینا کیسا ہے؟
جواب: کویٔی مانع نہیں ہے۔
۸سوال: شرعی لحاظ سے سینہ زنی کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کویٔی حرج نہیں ہے۔
۹سوال: ڈھول اور تاشہ کا استعمال عزاداری کے دستوں میں کیسا ہے؟
جواب: حرج نہیں رکھتا۔
۱۰سوال: یہ جاننا چاہوں گا کہ اگر کسی انسان کو صرف عزاداری کے پروگرام یا عزاداری کی کیسٹوں کے ذریعے رونا آتا ہو لیکن تنہایٔی میں خود نہیں رو سکتا ہو آیا اس کے اخلاص کے کم ہونے کی علامت ہے، وضاحت کریں؟
جواب: نہیں ایسا نہیں ہے چہ بسا انسان جب ڈایرکٹ کسی واقعے کو کسی سے سن رہا ہو تو اسے بہتر تصور کر سکتا ہے اور خود یہ اس کی تاثیر کو زیادہ کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .