۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
مکتب اہلبیت پاکستان

حوزہ/ مکتب علمائے اہلبیت (ع) پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں ایک عظیم تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے، مکتب علمائے اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں شہدائے قدس کی یاد میں ایک عظیم تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس تعزیتی ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسنین عباس گردیزی، شیخ انور علی نجفی، جماعت اسلامی کے راہنما پروفیسر محمد ابراہیم، علامہ عارف واحدی، علامہ ثمر نقوی، علامہ انیس الحسنین خان، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر عیسی امینی ودیگر رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ویسے نہیں کھڑے ہوئے، اہل فلسطین کے لہو کے اثرات آنے والی نسلوں تک جاری رہیں گے، ہم انشاءاللہ مزاحمت کو کامیاب اور اسرائیلی رجیم کو نابود ہوتے ہوئے دیکھیں گے، اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہنے والے امریکہ اور یورپ کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کی نظروں میں عیاں ہو چکا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ و لبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں، انکی سب سے بڑی شکست تہذیبی و تمدنی ھے، دس ہزار معصوم بچوں اور دس ہزار خواتین کے قاتل ہیں، غزہ میں اسرائیل ظلم وستم کر رہا ہے، اسرائیل کے مکروہ چہرہ سے نقاب اٹھ چکا ہے۔

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ فلسطینی و لبنانی مظلومین کے جذبہ ایمانی اور استقامت کے سامنے تمام استعماری طاقتیں شکست کھا چکی ہیں، اسرائیل اپنے تمام تر ناپاک ہتھکنڈوں کے باوجود منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، صہیونی ریاست سے لوگ تیزی کے ساتھ نکل رہے ہیں اور ان پر نہتی عوام کا خوف طاری ہے، ظلم اور ظالم کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال سے فلسطین پر ظلم کی انتہاء جاری ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی رجیم کی مخالف جاری ہے لیکن اسرائیل طاقت کے نشے میں ہر فورم اور قراردار کو پس پشت ڈال رہا ہے، اسرائیل درحقیقت صرف اور صرف فلسطینوں کی نسل کشی چاہتا ہے، کیا ہم آخری فلسطینی کی شہادت کے انتظار میں ہیں، اگر ہم متحد نا ہوئے تو تاریک مستقبل ہمارا منتظر ہو گا۔

صاحبزادہ محمد حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اسرائیلی رجیم نے مزاحمت اسلامی کی اہم قیادتوں کو شہید کر دیا، یہ یقینا بہت تکلیف دہ مرحلہ ہے لیکن یہ شہادتیں کبھی بھی تحریکوں کو روک نہیں سکتیں بلکہ ان سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، شہداء قدس کی عظمت کو سلام ہے، غزہ کے مظلوموں نے صبرو استقامت کی عظیم مثال قائم کی ہے، غزہ سے پیغام امت کی وحدت ہے۔

علامہ محمد امین شہیدی سربراہ امت وحدہ پاکستان نے کہا کہ آج فلسطین میں حق اور باطل کی جنگ جاری ہے، جو بھی غزہ کے معاملے میں خاموش ہے وہ صہیونی فکر کے ساتھ کھڑا ہے، یہ دو تہذیبوں دو نظریوں کی جنگ ہے، ایک طرف مظلومین ہیں دوسری طرد دنیا کے شیاطین کھڑے ہیں، یہ صرف فلسطین کی جنگ نہیں عالم اسلام کی جنگ ہے، اسرائیل کی شکست کا مطلب یورپی و امریکی استعماریت کی شکست ہے، ہمیں فرقہ وارانہ سوچ سے نکلنا ہو گا اور اتحاد کا رستہ اپنانا ہو گا۔

مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان نے کہا کہ صہیونیوں کا دالخلافہ تل ابیب نہیں، بلکہ ظالمین کے تمام حمایتی ممالک ان کے ہی دارالخلافہ ہیں، ظالمین کی شیطانیت جس قدر عروج پر ہے مزاحمت کو بھی اس سے بڑھ کر مقاومت اور قربانیاں دینا ہوں گی، ملی یکجہتی کونسل جیسی تنظم کو غزہ و لنبان کے مسئلے پر کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .