جمعرات 14 مئی 2026 - 20:12
اسلامی اور انسانی معاشرے کی رہنمائی میں علماء کا کردار انتہائی اہم ہے

حوزہ / آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے اسلامی معاشرے کی ہدایت میں علماء و روحانیت کے اسٹریٹجک کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: علماء اور دینی رہنما عالم اسلام کے مستقبل کو آگے بڑھانے والی اصل طاقت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے حجت الاسلام والمسلمین عباس علی اینانلو فرسے ملاقات میں اسلامی معاشرے کی رہنمائی میں علماء و روحانیت کے اسٹریٹجک کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: علماء اور دینی رہنما عالم اسلام کے مستقبل کو آگے بڑھانے والی اصل طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا: عظیم عالمی اہداف اور بین الاقوامی مقاصد کے حصول کے لیے روحانیت کے ڈھانچے میں مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے حوزات علمیہ میں ایک مدون پروگرام مرتب کیا جانا چاہیے اور مستعد طلبہ کی جذب اور انتخاب کو ترجیح دی جائے۔

صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ نے ایک مربوط تبلیغی کمیٹی کی تشکیل پر بھی زور دیا اور کہا: اسلامی اور انسانی معاشرے کی رہنمائی کی راہ میں، علماء اور دینی رہنما عالم اسلام کے مستقبل کو آگے بڑھانے والی اصل طاقت کے طور پر کردار ادا کرے گی۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے معاشرے میں روحانیت کے رہنمائی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مسجد میں چاہے کتنے ہی ستون ہوں، ایک بابصیرت رہبر اور راہنما کے بغیر وہ مفید نہیں ہو گی اسی طرح اسلامی اور انسانی معاشرے کی رہنمائی میں علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے حوزات علمیہ کے مقام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمیں حوزات علمیہ کے عظیم خیمے کو محفوظ رکھنا ہے اور اسے مزید مضبوط کرنا ہے کیونکہ روحانیت مختلف شعبوں میں کردار ادا کرنے والی اور میدان میں موجود ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha