ہفتہ 16 مئی 2026 - 21:41
برلن میں 'یوم نکبت' پر فلسطینیوں کا مظاہرہ، ایران کی حمایت میں بھی نعرے

حوزہ/ جرمنی کے شہر برلن میں ہزاروں فلسطین حامیوں نے 'یوم نکبت' کے موقع پر ریلی نکالی، جس میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ایران کی حمایت میں بھی پرچم لہرائے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے شہر برلن میں فلسطین کے حامیوں کا بڑا مظاہرہ ہو رہا ہے۔ یہ مظاہرہ 78 ویں 'یوم النکبة' (یوم نکبت) کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

یوم نکبت وہ دن ہے جب 1948 میں اسرائیل بننے کے بعد تقریباً 8 لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ کر بے گھر ہو گئے تھے۔

یہ ریلی برلن کے علاقے کروئٹسبرگ میں نکالی گئی ہے۔ لوگوں نے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور چفیہ بھی پہنے ہوئے نعرے لگا رہے تھے: "فلسطین کو آزاد کرو— غزہ میں نسل کشی بند کرو"۔

برلن میں 'یوم نکبت' پر فلسطینیوں کا مظاہرہ، ایران کی حمایت میں بھی نعرے

جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق، اس مظاہرے میں تقریباً 1000 لوگ شریک تھے۔ جواب میں پولیس نے بھی اتنی ہی تعداد میں اہلکار تعینات کیے۔

پچھلے سالوں میں یہ مظاہرہ 'روز نکبت' والے دن ہی کیا جاتا تھا، لیکن اس بار پولیس نے کل (جمعہ کو) مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی، اس لیے یہ ریلی آج (ہفتہ کو) نکالی گئی۔

اس ریلی میں ایران کے پرچم بھی دیکھے گئے۔ جرمن مظاہرین نے ایران کی حمایت میں اور امریکہ و اسرائیل کی فوجی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha