جمعہ 17 جولائی 2026 - 12:23
امام حسین علیہ السلام انسانیت کے عظیم انقلابی رہبر

حوزہ/تاریخ میں بہت سے لوگوں نے حالات بدلنے کی کوشش کی، لیکن واقعہ کربلا اور امام حسینؑ کا نام وہ واحد مثال ہے جس نے ہر دور کے مظلوموں اور سچے لوگوں کو راستہ دکھایا ہے۔ امام حسینؑ کی جنگ کوئی سیاسی جنگ یا کرسی کی لڑائی نہیں تھی، بلکہ یہ ظلم ناانصافی اور انسان کی حرمت کی پامالی کے خلاف ایک بہت بڑا انقلاب تھا۔

تحریر: فروا بتول

حوزہ نیوز ایجنسی|

تاریخ میں بہت سے لوگوں نے حالات بدلنے کی کوشش کی، لیکن واقعہ کربلا اور امام حسینؑ کا نام وہ واحد مثال ہے جس نے ہر دور کے مظلوموں اور سچے لوگوں کو راستہ دکھایا ہے۔ امام حسینؑ کی جنگ کوئی سیاسی جنگ یا کرسی کی لڑائی نہیں تھی، بلکہ یہ ظلم ناانصافی اور انسان کی حرمت کی پامالی کے خلاف ایک بہت بڑا انقلاب تھا۔

۶۱ ہجری میں انسانیت، انصاف اور برابری کو بہت بڑا خطرہ تھا، اس وقت ایک ایسا ظالم نظام مسلط ہو چکا تھا جو لوگوں کو اپنا غلام بنانا چاہتا تھا اس اندھیرے اور خوف کے ماحول میں امام حسینؑ نے اپنی اپنے خاندان اور دوستوں کی قربانی دے کر سچ و جھوٹ اور ظلم و انصاف کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی۔

امام حسینؑ کے پیغام کی منفرد و لطیف باتیں:

اگر ہم امام حسینؑ کی اس عظیم جدوجہد کو سمجھنا چاہیں تو اس کے یہ اہم پہلو سامنے آتے ہیں:

ظلم کے آگے جھکنے سے انکار:

امام حسینؑ کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ ظالم کے سامنے کبھی سر مت جھکاؤ۔

آپ نے ثابت کیا کہ ظلم سہتے ہوئے ذلت کی زندگی جینے سے بہتر ہے کہ عزت کی موت کو گلے لگا لیا جائے۔

انسانی عزت بچانا:

آپ کا ایک بڑا مقصد انسان کی کھوئی ہوئی عزت واپس دلانا تھا جب معاشرے میں لوگوں کی جان اور عزت محفوظ نہ رہے اور حکمران خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے لگے تو وہاں خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے برابر ہے۔

نیکی پھیلانا اور برائی کو روکنا:

امام حسینؑ کا مقصد صرف نماز روزے تک محدود نہیں تھا بلکہ آپ کا مقصد معاشرے میں انصاف قائم کرنا لوگوں کو ان کے حقوق دلانا اور ظلم کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا۔

دنیا بھر کے مفکرین کی نظر میں:

امام حسینؑ کا پیغام کسی ایک مذہب فرقے یا علاقے کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے مفکرین نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

مہاتما گاندھی کہتا ہے: میں نے حسینؑ سے سیکھا ہے کہ مظلوم ہو کر بھی کیسے جیتا جاتا ہے۔

چارلس ڈکنز اور دوسرے مغربی مفکرین نے بھی مانا کہ امام حسینؑ کی جنگ صرف اصولوں، سچائی اور انسانیت کو بچانے کے لیے تھی۔

مشہور عیسائی مصنف انتون بارا لکھتا ہے:

اگر حسینؑ ہمارے ہوتے تو ہم دنیا کے ہر گاؤں اور ہر شہر میں ان کے نام کا پرچم لہراتے۔

آج کے دور میں کربلا کا پیغام:

آج کی دنیا میں بھی جہاں طاقتور لوگ غریبوں پر ظلم کرتے ہیں اور ناانصافی عام ہے۔ وہاں امام حسینؑ کی قربانی ہمیں راہ حیات دکھاتی ہے۔ یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ اگر آپ سچائی کے راستے پر ہیں تو چاہے آپ اکیلے ہی کیوں نہ ہوں آپ کے پاس دولت اور طاقت نہ بھی ہو پھر بھی کبھی ظلم کے ساتھ سمجھوتہ نہ کریں۔

حرفِ آخر:

امام حسینؑ کی قربانی ایک ایسا چشمہ ہے جس سے ہر دور کا سچا اور درد دل رکھنے والا انسان روشنی لیتا رہے گا اور سیراب ہوتا رہے گا۔ آپ نے دنیا کو یہ سنہرا اصول دیا کہ ظالم کی تلوار پر ہمیشہ مظلوم کے خون کو فتح ملتی ہے۔ امام حسینؑ سچے معنوں میں انسانیت کے وہ عظیم رہنما ہیں جن کا نام اور کردار قیامت تک چمکتا رہے گا۔

  • معرفتِ امام کیوں ضروری ہے؟

    معرفتِ امام کیوں ضروری ہے؟

    حوزہ/ سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ معرفت سے کیا مراد ہے اور اس کے لغوی معنی کیا ہیں۔ اس کے بعد یہ بات واضح ہوگی کہ احادیث میں معرفت کو اتنی اہمیت کیوں…

  • رہبرِ شہید کی زاہدانہ زندگی میں ان کی اہلیہ کا کردار

    رہبرِ شہید کی زاہدانہ زندگی میں ان کی اہلیہ کا کردار

    حوزہ/کائنات میں جب بھی کوئی مرد کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے اور فتوحات کے ایوانوں تک پہنچا نظر آتا ہے تو سب سے پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ یہ کیسے اس مقام…

  • امام زمانہ کے انتظار سے ظہور تک کا سفر!

    امام زمانہ کے انتظار سے ظہور تک کا سفر!

    حوزہ/لغوی اعتبار سے انتظار کسی محبوب کے آنے کی امید کو کہتے ہیں مگر مکتبِ اہلِ بیتؑ میں انتظار کا مفہوم اس سے کہیں وسیع ہے۔ یہ امید کے ساتھ ذمہ داری، محبت…

  • کربلا، درسگاہ انسانیت

    کربلا، درسگاہ انسانیت

    حوزه/ چودہ سو سال گزرنے کے بعد تمام مخالفتوں کے باوجود آج سب سے زیادہ تذکرہ کربلا کا ہوتا ہے ۔ سب سے زیادہ نام امام حسینؑ کا لیاجاتا ہے۔ جیسے بھی حالات…

  • کربلا؛ انسانیت کی ابدی درسگاہ (چہارم محرم)

    کربلا؛ انسانیت کی ابدی درسگاہ (چہارم محرم)

    حوزہ/چار محرم 61 ہجری کا دن کربلا کی تاریخ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز تھا۔ کربلا کی تپتی ہوئی ریت پر امام حسینؑ کے خیمے بدستور استقامت اور سکون کی تصویر…

  • کربلا کے بعد حضرت زینبؑ کا کردار

    کربلا کے بعد حضرت زینبؑ کا کردار

    حوزہ/کربلا میں امام حسینؑ نے اپنے خون سے اسلام کو زندگی بخشی اور شام میں حضرت زینبؑ نے اپنے خطبوں سے اس زندگی کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔

  • تاریخ کا واحد فاتح!

    تاریخ کا واحد فاتح!

    حوزہ/ جس نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے شہید ہو کر مقصد حاصل کیا، وہ تاریخ کا واحد فاتح کون ہے؟

  • واقعۂ کربلا: پس منظر اور اہم حقائق

    واقعۂ کربلا: پس منظر اور اہم حقائق

    حوزہ/ کربلا کا پس منظر ہمیں یہ بتاتا ہے کہ یہ سانحہ اچانک پیش نہیں آیا، بلکہ یہ امت کے سیاسی انحراف، اخلاقی کمزوری، یزیدی جبر، اور حق سے دوری کا منطقی…

  • کربلا ایک درسِ آگاہی اور کردارِ زینبؑ

    کربلا ایک درسِ آگاہی اور کردارِ زینبؑ

    حوزہ/تاریخِ اسلام میں اگر کسی واقعے نے انسانیت کو شعور، بیداری، حریت اور استقامت کا درس دیا ہے تو وہ واقعۂ کربلا ہے۔ کربلا صرف ایک جنگ کا نام نہیں، نہ…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha