ہفتہ 12 ستمبر 2026 - 18:29
نماز انسان کو اللہ سے جوڑتی ہے اور زندگی سنوارتی ہے: مولانا وصی احمد زیدی

حوزہ/ پردیش کے شہر جونپور کے علاقے کراکت کے امام جمعہ حجۃ الاسلام مولانا سید وصی احمد زیدی نے خطبۂ جمعہ میں نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مسلمانوں سے نماز کی پابندی، قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے اور آپس میں اتحاد و بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتر پردیش کے شہر جونپور کے علاقے کراکت کے امام جمعہ حجۃ الاسلام مولانا سید وصی احمد زیدی نے خطبۂ جمعہ میں نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مسلمانوں سے نماز کی پابندی، قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے اور آپس میں اتحاد و بھائی چارہ قائم رکھنے کی اپیل کی۔

جامعہ علی مرتضیٰ (ع) و شیعہ یتیم خانہ جونپور کے پرنسپل مولانا سید وصی احمد زیدی نے کہا کہ نماز اللہ تعالیٰ سے رابطے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ نماز کی پابندی سے انسان کے اندر تقویٰ، صبر، نظم و ضبط اور اللہ پر بھروسہ پیدا ہوتا ہے اور اس کے کردار میں بہتری آتی ہے۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا» کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو متحد رہنا چاہیے اور ایسے اختلافات سے بچنا چاہیے جو امت کو کمزور کرتے ہیں۔ ہر مسلمان کو دوسروں کے حقوق، عزت اور مذہبی جذبات کا خیال رکھنا چاہیے۔

مولانا وصی احمد زیدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر مظلوموں کی حمایت اور انصاف کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فلسطین سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری ظلم و زیادتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور دنیا میں امن و انصاف کے قیام کے لیے کوشش کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

خطبے کے آخر میں مسلم امت کی حفاظت، مظلوموں کی مدد، فلسطین کے عوام کی کامیابی اور ظلم کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔

مولانا نے مسلمانوں کو نماز کی پابندی کرنے، قرآن کریم سے اپنا تعلق مضبوط بنانے، آپس میں اتحاد و بھائی چارہ قائم رکھنے اور معاشرے میں امن و انصاف کو فروغ دینے کی نصیحت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha