پیر 12 اکتوبر 2026 - 16:35
غزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی کا دورۂ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

حوزہ/غـــزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غـــزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا اور علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

غـــزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی کا دورۂ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

ملاقات کے دوران فلسطیــــن و غــــزہ کی موجودہ صورتحال، غاصب صہـــیونی قابض رژیم کے مظالم، فلسطــــینی عوام کی قربانیوں اور تحریکِ مقاومت کی جدوجہد و استقامت پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

اس موقع پر غـــــزہ کے مظلـــوم عوام کے بے مثال صبر و استقامت اور فلسطینی مقاومت کی قربانیوں کو سراہا گیا اور قابض اسرائیلی رژیم کی جانب سے معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کے قتلِ عام، وحشـیانہ بمبــاری، نســــل کشی اور فلسطیـــنی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کو انسانیت کے خلاف سنگین جرائم قرار دیتے ہوئے ان مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج اور غاصبانہ صہیونی تسلط کے خاتمے تک مقـــاومت کی جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

غـــزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی کا دورۂ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی نے فلسطیــــن و غـــــزہ کے مظلوم عوام اور تحریکِ مقـــاومت کی حمایت میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی مسلسل علمی، فکری، ابلاغی اور عوامی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

انہوں نے بالخصوص علامہ سید جواد نقوی کی جانب سے مسئلۂ فلسطیــــن کو مسلسل اجاگر کرنے، غــــزہ کے مظلوموں کی آواز بلند کرنے، صہیـــونی مظالم کو بے نقاب کرنے اور اپنے خطابات و بیانات کے ذریعے فلسطیــنی عوام اور تحریکِ مقاومت کی حمایت میں کی جانے والی انتھک جدوجہد کو نہایت قابلِ قدر قرار دیا۔

علامہ سید جواد نقوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ فلسطیـــن کی آزادی، غـــزہ کی سربلندی اور غاصبانہ صہیونی تسلط کے خاتمے کا حقیقی راستہ فلسطیـــنی عوام کی استقــامت، تحـــریکِ مقـــاومت اور حــمـــاس کی ثابت قدم جدوجہد میں مضمر ہے۔

غـــزہ کے سابق مفتیِ اعظم ڈاکٹر محمود یوسف محمد الشوبکی کا دورۂ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور

انہوں نے کہا کہ فلسطیــــنی قوم کی آزادی اور اپنے غصب شدہ حقوق و سرزمین کی بازیابی کے لیے مقاومت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha