جمعہ 6 نومبر 2026 - 14:04
استقامت نے ستمگر کو اس کے اپنے گھر میں اپنی ہی عوام کے ہاتھوں رسوا کر دیا، علامہ سید جواد نقوی

حوزہ/تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ایرانی، فلسطینی، لبنانی اور یمنی عوام کی استقامت نے امریکی مکر کو اسی پر الٹ دیا، امریکہ میں کوئی بھی جماعت اقتدار میں آئے، اس کی مزاحمت دشمنی اور بنیادی پالیسیاں برقرار رہیں گی، امریکہ کے زیرِ سایہ رہنے میں عزت نہیں، قومی وقار کا راستہ استقامت اور مزاحمت ہے، عالمی بیداری اور شعور کا فروغ ظالم نظاموں کے زوال کا راستہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ استقامت کا نتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے۔ ایرانی قوم نے استقامت دکھا کر ستمگر کو اس کے اپنے ملک میں اپنی ہی عوام کے ہاتھوں رسوا اور ذلیل کر دیا۔ امریکہ کا مکر یہ تھا کہ ایرانی عوام پر پابندیاں عائد کرکے اور ان کے لیے مشکلات کھڑی کرکے انہیں ولایتِ فقیہ اور اپنی مجاہد قیادت کے مقابل لا کھڑا کیا جائے، مگر اللہ تعالیٰ کی تدبیر نے اس کے مکر کو اسی پر الٹ دیا۔ جنہوں نے رہبر کو شہید کرکے ایران میں رجیم چینج کا خواب دیکھا تھا، رہبر کے خون نے ستمگر کے اپنے نظام میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔ ایرانیوں، فلسطینیوں، لبنانیوں اور یمنیوں کی استقامت نے ستمگر کو اپنے ہی گھر میں ذلیل کر دیا۔ یہ محاذِ مقاومت کی وہ کامیابی ہے جس کی قیمت بہت بھاری تھی، مگر اس کے نتائج اس سے کہیں زیادہ عظیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جماعت کی شکست کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ کی ایران و مزاحمت دشمنی ختم ہو جائے گی یا فلسطین کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ امریکہ ایک شیطانی نظام ہے، اس میں کوئی بھی جماعت اقتدار میں آجائے، اس کی بنیادی پالیسیاں برقرار رہیں گی۔ تاہم اس معرکے کی اصل کامیابی عالمی سطح پر بیداری اور شعور کا فروغ ہے۔ پاکستان، عراق، ترکی اور بن سلمان سمیت امریکہ کے تمام اتحادیوں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ ٹرمپ کے زیرِ سایہ رہنے اور اسے نوبل انعام دلوانے میں کوئی عزت نہیں؛ قومی وقار اور سرفرازی کا راستہ استقامت ہے۔ امریکہ کے اتحادیوں کے لیے بھی یہ موقع ہے کہ ڈوبتے ہوئے فرعون سے اپنی دُم کھول لیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ڈوبتا ہوا ہاتھی گیدڑ کو بھی اپنے ساتھ لے ڈوبے۔ استقامت نے ثابت کر دیا ہے کہ نجات مزاحمت اور استقامت میں ہے، جبکہ ستمگر کے سامنے جھکنے اور ذلت قبول کرنے میں دنیا و آخرت کی رسوائی ہے۔

استقامت نے ستمگر کو اس کے اپنے گھر میں اپنی ہی عوام کے ہاتھوں رسوا کر دیا، علامہ سید جواد نقوی

استقامت نے ستمگر کو اس کے اپنے گھر میں اپنی ہی عوام کے ہاتھوں رسوا کر دیا، علامہ سید جواد نقوی

استقامت نے ستمگر کو اس کے اپنے گھر میں اپنی ہی عوام کے ہاتھوں رسوا کر دیا، علامہ سید جواد نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha