بدھ 25 نومبر 2026 - 03:13
پاکستان؛ اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرائت قرآن کا آغاز، 32 ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت

حوزہ/وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرائت قرآن کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ آغاز ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأتِ قرآن کا آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ آغاز ہوگیا۔ یہ تین روزہ عالمی قرآنی مقابلہ 24 سے 26 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا، جس میں عراق سمیت دنیا کے 32 ممالک سے ممتاز قرّاء کرام شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان؛ اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرائت قرآن کا آغاز، 32 ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی جناب سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں تمام مہمان قرّاء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

انہوں نے اس عالمی قرآنی اجتماع میں مختلف ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان؛ اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرائت قرآن کا آغاز، 32 ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت

مقابلے میں پاکستان اور عراق سمیت ۳۲ ممالک کے قرّاء کرام اپنی شرکت کے ذریعے قرآن کریم کے ساتھ اپنی وابستگی، قرآنی علوم سے شغف اور فنِ تلاوت میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شرکاء اپنی خوبصورت اور دل نشین آوازوں، درست ادائیگی، مخارجِ حروف، قواعدِ تجوید اور اسلوبِ قرأت کے ذریعے کلامِ الٰہی کی تلاوت پیش کریں گے۔ اس طرح یہ مقابلہ مختلف قرآنی مکاتب اور قرأت کے فن سے وابستہ شخصیات کے درمیان باہمی تعارف اور تبادلۂ تجربات کا بھی ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

پاکستان؛ اسلام آباد میں دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرائت قرآن کا آغاز، 32 ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت

دوسری بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأتِ قرآن کا انعقاد پاکستان کی جانب سے قرآن کریم کی ترویج و اشاعت اور اسلامی ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔ اس نوعیت کی بین الاقوامی تقریبات نہ صرف نئی نسل میں قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ و تجوید کا ذوق پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، بلکہ مسلم ممالک کے درمیان قرآنی و دینی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بین الاقوامی مقابلہ تین روز تک جاری رہے گا اور 26 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha