حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دینی و علمی اداروں، حوزات علمیہ اور علمائے کرام کی تنظیموں نے بحرین کے علمائے کرام سے اظہارِ یکجہتی اور انہیں سنائی گئی عمر قید کی سزاؤں کی مذمت کے لیے ایک ہنگامی علمائی نشست منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ نشست جمعرات 26 نومبر 2026 کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں واقع میں منعقد ہوگی۔
اس اجتماع کا مقصد بحرین کے علمائے کرام کے خلاف عدالتی کارروائیوں اور عمر قید کی سزاؤں پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی عدالتوں کی جانب سے 60 سے زائد شیعہ علمائے کرام کو سزائیں سنائے جانے، جن میں بعض کو عمر قید کی سزا بھی شامل ہے، کے خلاف عرب اور اسلامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
لبنان کے دینی و علمی اداروں نے اسی تناظر میں علمائی نشست منعقد کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ بحرینی علمائے کرام کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔










آپ کا تبصرہ