جمعرات 26 نومبر 2026 - 10:50
شہر کولکاتا ، مغربی بنگال میں کاروان تنظیم المکاتب کا دورہ، تعلیمی جلسہ اور مجالس عزا

حوزہ/ کولکاتا میں تنظیم المکاتب کے زیرِ اہتمام ۱۸ نومبر سے تبلیغی دورے، تعلیمی جلسوں اور مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد دینی تعلیم کے فروغ اور مومنین میں دینی شعور و بیداری پیدا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کولکاتا/ تنظیم المکاتب کی جانب سے شہر کولکاتا میں تبلیغی دورے، تعلیمی جلسوں اور مجالسِ عزا کا سلسلہ ۱۸ نومبر ۲۰۲۶ء سے جاری ہے۔ اس دوران تنظیم المکاتب کے علماء، انسپکٹرز اور شعرائے کرام شہر کے مختلف مقامات پر دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شہر کولکاتا ، مغربی بنگال میں کاروان تنظیم المکاتب کا دورہ، تعلیمی جلسے اور مجالس عزا

تنظیم المکاتب کا یہ تبلیغی کاروان ۱۸ نومبر سے شب و روز دینی بیداری اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ مومنین کے درمیان دینی شعور و آگہی کو فروغ دینے اور تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے شہر کے چھ مقامات پر تعلیمی جلسوں اور مجالسِ عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے درج ذیل مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے:

۱۔ امام بارگاہ زیب النساء، کاشی پور، کولکاتا

۲۔ امام بارگاہ بی بی انارو، کولکاتا

۳۔ توپسیا اسپورٹس فیڈریشن کمیونٹی ہال، کولکاتا

۴۔ بصراوی مسجد، کیننگ اسٹریٹ، کولکاتا

۵۔ امام بارگاہ فردوس محد، مٹیا برج، کولکاتا

۶۔ ملک پور مندر پاڑا، نزد صالحہ ساؤتھ، ۲۴ پرگنہ، کولکاتا

ان تعلیمی جلسوں اور تبلیغی دوروں کے دوران علماء کی بصیرت افروز تقاریر تحریکِ دینداری کے مشن کو تقویت بخش رہی ہیں۔ علماء کے خطابات کے ساتھ ساتھ شعرائے کرام بھی اپنے منظوم نذرانۂ عقیدت کے ذریعے دینی بیداری کی اس تحریک میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

شہر کولکاتا ، مغربی بنگال میں کاروان تنظیم المکاتب کا دورہ، تعلیمی جلسے اور مجالس عزا

ان پروگراموں کا ایک اہم اور قابلِ توجہ حصہ مکاتبِ امامیہ کے ہونہار طلباء کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں ہیں۔ یہ بچے اپنی خداداد صلاحیتوں اور مکاتبِ امامیہ کے منظم تعلیمی و تربیتی نظام کے زیرِ سایہ بہترین مظاہرے پیش کر رہے ہیں، جنہیں مومنین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اس تبلیغی کاروان میں مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ (سکریٹری تنظیم المکاتب)، مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ (نائب صدر تنظیم المکاتب)، مولانا سید نقی عسکری صاحب قبلہ (جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب)، مولانا سید حسین جعفر وہب صاحب، مولانا سید راحت حسین صاحب، مولانا غلام مہدی مولائی صاحب اور مولانا دانش حیدر ہلوری صاحب شامل ہیں۔

شہر کولکاتا ، مغربی بنگال میں کاروان تنظیم المکاتب کا دورہ، تعلیمی جلسے اور مجالس عزا

تنظیم المکاتب کا یہ تبلیغی دورہ اور تعلیمی جلسوں کا سلسلہ ۲۹ نومبر ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha