اتوار 29 نومبر 2026 - 16:45
پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

حوزہ/علماء نے اربعین کی عالمی اہمیت، بعثت و عاشوراء کے باہمی ربط، معنوی تزکیہ، خودسازی، پُرامن بقائے باہمی اور اسلامی مزاحمت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے زائرینِ اربعین کی سفری مشکلات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرہ، پنجاب، پاکستان میں کمیٹی برائے ثقافتی و تعلیمی اربعین کے زیرِ اہتمام اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت پاکستان کے تعاون سے تیسری کانفرنس ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ الشریف)‘‘ الحسنینؑ اکیڈمی مندرہ میں منعقد ہوئی، جس میں علماء، دانشوروں، طلبہ اور معارفِ اہل بیتؑ سے شغف رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد امامِ شہید کے فکری مکتب کی روشنی میں اربعین کے فکری، ثقافتی، سماجی اور تمدنی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ اسلامی تہذیب و تمدن، ولایت، امامت اور مزاحمت کے فروغ میں اس عظیم اجتماع کے کردار کو واضح کرنا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کے بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں نعت و منقبت پیش کی گئی۔

کانفرنس کے علمی و فکری حصے میں چار مقررین نے اربعین کے مختلف فکری، تربیتی اور تمدنی پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔

حجت الاسلام شیخ محمد حسین مبلغی نے اربعین اور بعثتِ نبوی کے اہداف کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے الٰہی اقدار کے احیا، معارفِ نبوی کے فروغ اور معاشرے میں ہدایت و شعور کی بیداری کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی ممتاز نے اربعین کی تربیتی اور معنوی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے اسے تزکیۂ نفس، خداوندِ متعال سے تعلق کی مضبوطی، ایثار، صبر اور انفرادی و اجتماعی خودسازی کا بہترین موقع قرار دیا۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی شریفی نے اربعین میں مختلف اقوام، ملتوں اور مذاہب کے پیروکاروں کی شرکت کو انسانی یکجہتی، باہمی احترام، اتحاد اور پُرامن بقائے باہمی کی نمایاں مثال قرار دیا۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

حجت الاسلام ڈاکٹر غلام رضا شاکری نے ثقافتِ عاشورا و اربعین اور اسلامی مزاحمت کے باہمی تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے ظلم و استبداد کے خلاف استقامت، اسلامی اقدار کے دفاع اور آئندہ نسلوں میں جذبۂ مزاحمت کے فروغ میں اربعین کے کردار کو واضح کیا۔

کانفرنس کے مقررین اور شرکاء نے زائرینِ اربعین کو درپیش سفری مشکلات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کمیٹی برائے ثقافتی و تعلیمی اربعین اور ایران، عراق و پاکستان کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ زیارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور تینوں ممالک کی سرحدیں زائرین کی آمد و رفت کے لیے کھولی جائیں۔ بالخصوص پاکستانی حکام سے سرحدوں پر کانوائے نظام ختم کرنے اور زائرین کی سہولت و سلامتی کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

کانفرنس کے دبیرِ علمی حجت الاسلام ڈاکٹر سید احمد رضوی تھے، جنہوں نے مؤثر اور منظم انداز میں کانفرنس کے علمی و انتظامی امور کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

پاکستان؛ مندرہ میں ’’اربعین در مکتبِ امامِ مجاہد شہید‘‘ کے عنوان سے کانفرنس؛ علماء و دانشوروں کی شرکت

اختتام پر پروگرام کے منتظم حجت الاسلام ڈاکٹر محمد علی ممتاز نے کمیٹی برائے ثقافتی و تعلیمی اربعین کی جانب سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت پاکستان، الحسنینؑ اکیڈمی کی انتظامیہ، مقررین، قرآء، مداحانِ اہل بیتؑ، منتظمین اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے معارفِ اربعین کے فروغ، تعلیماتِ اہل بیتؑ کی ترویج اور نسلِ نو تک پیغامِ عاشورا پہنچانے کے لیے ایسی علمی و ثقافتی نشستوں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس کا اختتام دعائے فرج، حضرت ولی عصر امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں توسل اور پُرجوش نعرۂ ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha