فلسطین
-
ہم غزہ کی سلامتی کے لئے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں: حزب اللہ
حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی حفاظت کے مقصد سے میدان میں اترے ہیں۔
-
خصوصی اشاعت
ای پیپر | غزہ میں ہو رہے ظلم و ستم پر مراجع کرام کے رد عمل پر مشتمل صدائے حوزہ کا خصوصی شمارہ شائع + ڈاؤنلوڈ
حوزہ/ مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان، اردو اخبار "صدائے حوزہ کا خصوصی اشاعت، پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مجید تلخابی؛
فلسطینیوں پر ظلم و بربریت صہیونی حکومت کی نابودی کا پیش خیمہ ہے
حوزہ/ “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کیلئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کیلئے قربانی دینا ہوگی۔
-
طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں صہیونی نفسیاتی امراض میں مبتلا؛ روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 سو ملین ڈالر کا نقصان
حوزه/ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہونے کے بعد، غاصب صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ مختلف نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
-
دنیائے جہان میں فلسطینوں پر اسرائیلی جرائم کے خلاف مجرمانہ خاموشی افسوسناک: مولانا وسیم رضا
حوزہ/ اسرائیلی مظالم اور مکروہ عزائم کے خاتمے کیلئے انسانی بنیادوں پر عالمگیر وحدت قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔
-
فلسطینی ریلی میں شرکت کے پیش نظر کشمیری شیعہ رہنما خانہ نظر بند
حوزہ/ فلسطینی ریلی میں شرکت کے پیش نظر کشمیری شیعہ لیڈر اور پی ڈی پی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل آغا سید محسن الموسوی خانہ نظر بند، اسرائیلی بربریت کیخلاف سراپا احتجاج
-
ترکی فلسطین کی کتنی مدد کرے گا؟؟
حوزه/ ترکی دنیائے اسلام کا ایک اہم ملک سمجھا جاتا ہے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے لئے سادہ لوح مسلمانوں کی نگاہیں ترکی پر لگی رہتی ہیں۔ ہمارے ہاں میڈیا پر جو ترکی کا چہرہ دکھایا جاتا ہے اس میں مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتا ہے اور ترکی کو عالم اسلام کا خیرخواہ اور دفاع کرنے والا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔
-
غزہ پر تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں 140 فلسطینی شہید
حوزہ/ حماس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں الشطی پناہ گزین کیمپ اور جنوبی شہروں رفح اور خان یونس پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 140 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
-
دنیا کا ہر حق پسند انسان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے: حجۃ الاسلام سید سلیمان حسینی
حوزہ/ تھائی لینڈ کے شیعہ رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین سید سلیمان حسینی نے کہا:اس طرح کے اجتماعات اس قابض اور ظالم حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام پر ایک چھوٹا سا رد عمل ہے، اور ہر حق پسند انسان چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہو کھڑا ہو سکتا ہے۔
-
بحرین کی یونیورسٹی کو اسرائیل مخالف ریلی نکالنے پر دھمکی
حوزہ/ بحرین کی یونیورسٹی نے طلباء کو دھمکی دی کہ اگر وہ غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت کے لیے ریلیوں میں شرکت کریں گے تو انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
-
اسرائیلی جیل میں حماس کے رہنما کا قتل
حوزہ/ فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے صہیونی جیل میں حماس کے سینئر رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
-
سید حسن نصر اللہ کی غاصب صہیونیوں کے خلاف جنگ کی براہ راست نگرانی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے باوثوق ذرائع کے مطابق، غاصب اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کی سید حسن نصر اللہ براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
-
مزاحمتی گروہ ’’الوفاء للمقاومۃ‘‘کے سربراہ:
ہم فلسطین کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے کام نہیں لیں گے
حوزہ/ مزاحمتی گروہ کے سربراہ نے کہا: ہم اپنا کام خدا کے لیے انجام دیتے ہیں، کیونکہ ہم خدا کی خوشنودی کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں، بیت المقدس مسلمانوں کا ایک مقدس مقام ہے اور فلسطین امت کا مرکزی مسئلہ ہے، ہم نے اس کے دفاع میں کوتاہی نہیں کی ہے۔
-
تمام مسلمانوں پر فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کرنا واجب ہے
حوزہ/صہیونی غاصب حکومت کی جانب سے جو فلسطین میں بے گناہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کا بے رحمی کے ساتھ خون بہایا جارہا ہے وہ ویسے تو ہر زندہ ضمیر انسان چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، کے لیے غم و غصے کا باعث بنا ہوا ہے۔
-
آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی
حوزہ/ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔
-
فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت پر مولانا سبط محمد شبیر قمی کا اظہار تشویش
حوزہ/ مسلم دُنیا سے غزہ کے معصوم عوام کو جارحانہ حملوں اور خونریزی سے بچانے کے لئے متحد ہوجانے کی اپیل۔
-
طوفان الاقصیٰ کسی کے کہنے پر شروع نہیں ہوا، ایران فلسطینیوں کی مدد کو نہیں چھپاتا: علی لاریجانی
حوزہ/ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے فلسطینی قوم کے لیے ایران کی امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے طویل عرصے سے فلسطینی عوام کی مدد کی ہے اور یہ امداد نہ صرف سیاسی اور روحانی ہے اور ہم نے اس موضوع کو کبھی چھپایا نہیں ہے اور یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔
-
کرگل میں فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج
حوزہ/ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر جا ری مسلسل حملوں کے خلاف اور ان حملوں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور مظلوم مسلمانوں کے حمایت میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔
-
فلسطین میں جاری مظالم؛ انسانی حقوق کے برخلاف ہیں، سید عباس موسوی
حوزہ/ شگر بلتستان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید عباس موسوی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے برخلاف عمل قرار دیا ہے۔
-
ضمیر کی آواز پر آگ و خون میں غلطاں فلسطینیوں کو یاد رکھیں
حوزہ/آج دنیا کے تمام زرائع ابلاغ آہ و فغاں، آگ و دھواں اور بم و تباہی کی خبریں سُنا رہے ہیں - یہ سب خبریں فلسطین کے مظلوم شہریوں کی ہیں جو اپنے ہی وطن میں غاصب و قابض اسرائیل کے ظلم و تشدد اور بربریت کے شکار ہو رہے ہیں۔
-
ممبئی میں اسرائیلی حملوں کے خلاف غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
حوزہ/ فلسطین کی حمایت میں ریلیوں پر پولیس کی پابندی کے باوجود، سینکڑوں لوگ جمعہ کی شام اسلام جمخانہ میں جمع ہوئے تاکہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے، جو 10 دنوں سے مسلسل اسرائیلی فضائی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
-
امام سید علی خامنہ ای؛
ویڈیو/ فلسطینیوں کے ہاتھوں اسرائیل کی نابودی
حوزہ/ کیا ناقابل شکست نظر آنے والی ظالم طاقتیں، کیا واقعی ناقابل شکست ہیں؟ کیا ہم مسئلہ فلسطین کو واقعی نظرانداز کر سکتے ہیں؟ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم کو کیا کرنا ہوگا؟ امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی عارفانہ تعبیر کے مطابق قابض صیہونی ریاست کیا ہے؟ اس تعبیر سے کیا مراد ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اہل فلسطین کےلیے کیا تقدیر مقرر فرمائی ہے؟ آج 2023 میں ہم اللہ تعالیٰ کا کون سا وعدہ سچ ہوتا دیکھ رہے ہیں؟ ان سب سوالات کے جوابات کو ولی امر مسلمین امام خامنہ ای حفظہ اللہ کی اس ویڈیو میں دیکھیں۔
-
عرب ممالک سے لے کر یورپ تک دنیا فلسطینیوں کی حمایت میں نکل آئی
حوزہ/ صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے شہریوں اور مظلوم خواتین اور بچوں کے قتل عام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔
-
اسرائیلی انٹلیجنس کو ناقابلِ یقین شکست کا سامنا ہوا، شیخ زکزاکی
حوزہ/ شیخ ابراہیم زکزاکی نے مشہد مقدس میں نمازِ جمعہ سے قبل، طوفان الاقصیٰ آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کی انٹلیجنس کو ناقابلِ یقین شکست ہوئی ہے۔
-
مزاحمتی محاذ کا طوفان الاقصیٰ آپریشن؛ قابلِ قبول اور جائز آپریشن تھا، امام جمعہ تہران
حوزه/ امام جمعہ تہران آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ اور حاج قاسم سلیمانی کے تربیت یافتہ مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن؛ بین الاقوامی سطح پر اور رائے عامہ میں قابلِ قبول اور جائز آپریشن ہے۔
-
کولکاتا میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ”رحمۃ اللعالمین“ قومی کانفرنس کا انعقاد:
آج فلسطین کا مسئلہ مسلم اور غیر مسلم کا نہیں، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر صادق الحسینی
حوزہ/ کولکاتا ہندوستان میں ۱۹ اکتوبر کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں رحمۃ للعالمین کے عنوان سے ایک عظیم کانفرنس راجا بازار کے رام موھون لائبریری ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ہندو اور سکھ برادری سمیت اسلام کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ شریک ہوئے۔
-
طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک 1400 صہیونی ہلاک
حوزہ/ صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک 1400 صیہونی ہلاک اور 4834 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
-
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 350 افراد شہید
حوزہ/ جمعرات کو غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں کم از کم 350 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد گزشتہ 12 دنوں میں صہیونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4000 ہو گئی ہے۔
-
مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج
حوزه/ مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ پاکستان نے فلسطینی مظلوموں کے حق میں اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی بندش اور سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا ہے۔