یمن
-
سعودی عرب کو بڑا دھچکا، سعودی اتحاد کے 1500 فوجی انصاراللہ میں شامل ہوگئے
حوزہ/ یمن کی قومی نجات حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر یہ خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد سے وابستہ 1500کے قریب قبائلی رہنما اور جنگجو اسلامی مزاحمتی گروہ انصاراللہ میں شامل ہو گئے ہیں۔
-
یمن میں وحدت اسلامی کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد
حوزہ/ یمن کے دار الحکومت صنعا میں علمائے یمن کی جانب سے منعقدہ کانفرنس بعنوان"وحدتِ اسلامی کے مواقع اور چیلنجز" میں عرب اور اسلامی ممالک کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج
حوزہ/ یمنی عوام کو خاندان نبوت سے خاص الفت ہے۔ اس قوم میں عشق رسول کی وہ تڑپ ہے جو کسی قوم میں نظر نہیں آتی، ہر سال لاکھوں، کروڑوں عاشقان رسول "لبيك يا رسول الله" کی گونج کے ساتھ میدان سجادیتے ہیں، بچوں اور بوڑھوں کی زبان پر صرف یا رسول الله کا نعرہ سنائی دیتا ہے، جیسے ان کے دلوں میں عشقِ رسول و آل رسول علیهم السلام کا ایک دریا موجزن ہو۔
-
امریکی جاسوس طیارہ یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں تباہ
حوزہ/ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے جیزان شہر میں سعودی فضائیہ کے زیر استعمال ایک امریکی RQ_20 جاسوس ڈرون کو گرانے کی اطلاع دی ہے۔
-
یمن میں غدیر کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع:
ولایت امیرالمومینینؑ،امت مسلمہ کے مسائل و مشکلات کا حل، مفتی اعظم یمن
حوزہ/یمنی مفتی اعظم شیخ شمس الدین شرف الدین نے کہا کہ ولایت پذیری وہ اہم موضوع ہے جس کی امت کو ہر وقت اور ہر جگہ پر ضرورت ہوتی ہے اور یہ امت کے مسائل سے چھٹکارا پانے کا حل ہے۔
-
سعودی عرب کا دوسرے سال بھی امت مسلمہ کو حج سے محروم کردینا افسوسناک، الحوثی
حوزہ/ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ قابل افسوس ہے کہ سعودی عرب نے دوسرے سال بھی امت مسلمہ کو حج سے محروم کردیا۔
-
عمان سلطان کا دورہ ریاض، کیا مصیبتوں کے بھنور میں پھنسے سعودی عرب کی بقا کا کوئی امکان ہے؟ بن سلمان کو سعودی عرب کا تخت کیسے ملے گا؟
حوزہ/ عمان کے سلطان حیثم بن طارق سعودی عرب کے حکمران سلمان بن عبد العزیز کے باضابطہ دعوت نامے پر اتوار کے روز دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شمال مغربی شہر نیوم کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
-
مقاومتی سائٹوں کے پیغامات عالمی سطح پر پھیل چکے ہیں/محمد علی الحوثی کا مقاومتی سائٹوں کی بندش پر شدید رد عمل
حوزہ/ یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ممبر نے امریکہ کی جانب سے مقاومتی سائٹوں کو بند کئے جانے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سائٹوں کے پیغامات عالمی سطح پر پھیل چکے ہیں۔
-
ہمارے مطالبات مان لیے جائیں گے تو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، یمن
حوزہ/ یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے کہا کہ اگر سعودی اتحاد عمان کی ثالثی اور صنعا کےذریعہ عمان کے سامنے پیش کیے جانے والے مطالبات کے مثبت جواب دیتا ہے تو قطر میں مذاکرات کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
-
یمنیوں کا آل سعود کو انتباہ؛ ہمارے ملک پر حملے جاری رہا تو سعودی عرب کے اندر شدید حملے ہوں گے
حوزہ/ یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں زور دے کر کہاکہ اگر سعودی عرب یمن پر اپنے حملے بند نہیں کرتا ہے تو اس ملک کے اندریمنیوں کے مزید شدید حملے ہوں گے۔
-
غزہ،دنیا کی طاقتور ترین فوج کو شکست دینے میں کامیاب ہوا،حزب اللہ عراق
حوزہ/عراقی حزب اللہ بٹالین نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے اپنی بے نظیر کوششوں سے ایک تاریخی کامیابی کو یقینی بنایا اور یہ کامیابی فلسطینیوں کے استحکام اور شجاعت کا نتیجہ ہے۔
-
خدا سے دعا ہے کہ وہ اس عید کو مظلوم فلسطینی و یمن کیلئے خوشیوں کا باعث بنا دے، بی بی سلیمہ
حوزہ/ خوشی کے اس موقع پر اپنے ضرورت مند احباب اور اس پسماندہ طبقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے جو آپ کی مدد کے بغیر عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتےعید کی خوشیوں میں شہداء اور اسیروں کے فیملیز کو بھی شامل کریں۔
-
انسانیت، امریکہ اور اسرائیل کے تسلط سے رنجیدہ ہے، انصاراللہ کے رہنما عبد المالک الحوثی
حوزہ/انصاراللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے ملت یمن اور امت اسلامیہ کو مبارکباد دی ہے۔
-
کراچی میں مہدویت نجات بشریت سیمینار و تقریب حلف برداری/ اجتماع میں کشمیر، یمن اور فلسطین سمیت تمام مظلومین سے اظہار یکجہتی و شیعہ لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ
حوزہ/ حضرت صاحب العصر و الزمان (عج) کے موقع پر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ’’مہدویت نجات بشریت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار اور نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری مسجد و امام بارگاہ سیدالشہدا (ع) اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔
-
امریکی بیانات ہمارے لئے ناقابل قبول، یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے یمن کے مستقبل کے بارے میں حوثیوں کے کردار پر امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی بیانات صرف میڈیا کی دنیا میں شور مچانے کیلئے ہیں جس کے ہم قائل نہیں ہیں۔
-
یمنی تمہارا کھیل خوب سمجھتے ہیں،مزید وقت ضائع نہ کرؤ؛ سید حسن نصراللہ کا آل سعود سے خطاب
حوزہ/ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یمن کے لئے ریاض کے فریب کاری کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عہدیداروں سے کہاکہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور یمن کی جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کردیں۔
-
نیویارک میں کمزور قوتوں اور ممالک پر بمباری و جنگوں اور سینکشنز کے خلاف احتجاجی ریلی
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سندرالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن میں پابندیوں کے باعث لاکھوں بچوں کی اموات نے ہماری نیندیں اڑا رکھی ہیں۔نائجیریا اور بحرین میں مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سپر طاقتو ںکی غلط پالیسیو ں کے باعث حل نہیں ہورہا۔ عراق،شام،ایران،افغانستان اور پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر کسی کو بھی حملہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔جس طرح ہم نے ۹؍۱۱ کے حملات کی مذمت کی اسی طرح ہم تہرا ن میں بے گناہ سائنس دان کے قتل کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
-
سال نو کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی کا پالیسی خطاب:
عالم اسلام میں مسئلۂ فلسطین کبھی فراموش نہیں ہوگا/ امریکا نے جال بن کر آل سعود کو یمن کی جنگ کے دلدل میں پھنسایا، رہبر انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سال نو کے آغاز پر ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ چھے سال گزر جانے کے باوجود سعودی عرب اب تک یمن کے عوام کو جھکا نہیں سکا ہے، اور امریکا نے جال بن کر آل سعود کو یمن کی جنگ کے دلدل میں پھنسا دیا۔
-
متحدہ عرب امارات یمن مخالف عربی اتحاد سے باہر کیوں نکل گیا؟
حوزہ/ محمد علی الحوثی نے انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کی طرف سے ایک خط امارات بھیجے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خط متحدہ عرب امارات کے حملوں کی روک تھام کی وجہ بنا۔
-
امریکہ اور اسرائیل یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا نے اپنے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے یزیدی فکر رکھنے والوں سے اظہار نفرت کرنا سنت حسینی ہے دنیا میں امریکہ اور اسرائیل یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
یمن میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے جاری ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ یمن کے مسئلے کو اٹھائے، یہ مسئلہ مسلمانوں کا ہے، ہمارے یمنی مسلمان اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہیں، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم یمنی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام اور سمینارز کا انعقاد کریں
-
انصار اللہ یمن نے سعودی ڈرون طیارے کو مار گرایا
حوزہ/ انصار اللہ یمن نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے "حیس" میں سعودی جارحیت پسند اتحاد سے تعلق رکھنے والے جاسوس طیارے کو مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
-
سعودی اتحاد، جارحیت کو روکنے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے، محمد علی الحوثی
حوزہ/ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن ، محمد علی الحوثی نے کہا کہ قیدی تبادلے کے عمل میں سعودی جارحیت کے اتحاد نے وعدہ خلافی کی ہے اور وہ بحران پر قابو پانے اور کسی بھی راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
-
امریکہ منافقانہ پالیسی، دہشتگردی کی حمایت کرنا بند کرے، پیر معصوم نقوی
حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ جیسے پوری دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے ،اسی طرح عالم اسلام میں ہونے والی تخریب کاری کا موجد سعودی عرب ہے جس نے فرقہ واریت کی سرپرستی کی۔
-
جمعیت وفاق بحرین کا یمنی محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ
حوزہ/ جمعیت وفاق اسلامی بحرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمنی عوام کے خلاف جاری جابرانہ محاصرہ کو فوری طور پر ختم کرنے اور اس ملک کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عالمی سطح پر انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان
حوزہ/ یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ پر امریکی پابندی کے خلاف 17 ممالک کے لوگ کل سڑکوں پر نکلیں گے تاکہ یمنیوں اور اس تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے جس نے برسوں سےجاری سعودی اتحاد کا مقابلہ کیا ہے۔
-
انصار اللہ کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے خلاف سیکڑوں یمنیوں کا مظاہرہ
حوزہ/ سینکڑوں یمنیوں نےاس ملک کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے خلاف امریکی دشمن کے فیصلے کے خلاف اور اس تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
-
یمن میں امریکہ القاعدہ کی حمایت کررہا ہے، محمد علی الحوثی
حوزہ/ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ یمن میں القاعدہ کی حمایت کرتا ہے اور اپنے ہی ملک کے دفاع کرنے والے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے۔