افغانستان
-
پیروان ولایت جموں و کشمیر:
شہروں قندوز اور مزار شریف دھماکہ؛ یزیدی نسلوں نے ماہ رمضان کے مقدس ایام میں کربلا کی یاد تازہ کردی
حوزہ/ یروان ولایت نے کہا کہ قابل کے دو شہروں قندوز اور مزار شریف میں جس طرح سے نماز کے دوران شعیان حیدر کرار کو دھماکوں سے شہید اور زخمی کرنے کی سازش رچی گئی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج بھی اس کردار کے لوگ زندہ ہیں۔ جو ابن ملجم کے حقیقی پیروکار ہے۔
-
افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں بم دھماکہ/ ۱۶ افراد شہید 65 زخمی
حوزہ/ افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک ۱۶ روزہ دار نمازی شہید اور 65 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 32 کی حالت تشویش ناک ہے۔
-
دلخراش انسانی سانحہ پر مطلوبہ عالمی ردعمل نہ ہونا دوہرے معیار کا ثبوت ہے؛
کابل اسکول میں معصوم طلباء کا قتل حد درجہ سفاکیت ہے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ نائب صدر وفاق المدارس شیعہ پاکستان: پُرامن شیعہ ہزارہ برادری پر مسلسل دہشت گردانہ حملے طالبان حکومت کی رِٹ پرسوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے، حکومتیں افغانستان میں مسلسل شیعہ نسل کُشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
-
افغانستان شیعوں کے لیے غیر محفوظ ہوگیا ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ افغانستان شیعوں کا مقتل بن گیا ہے۔ہر حکومت شیعوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔تشویش ناک امر یہ ہے کہ اب دہشت گرد تنظیمیں بچّوں کو اپنا ہدف بنارہی ہیں۔اجتماع کے اہم مراکز کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔
-
مجمع علماء وواعظین پوروانچل ہندوستان:
افغانستان میں داعش کے انسانیت سوز جرائم کی تاریخ میں خون آلود اسکولی کتابوں کا انبار
ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان کی جانب سے کابل شیعہ اسکولوں میں ہوئے مذکورہ جان لیوا بم دھماکوںکے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ظالموں پر لعنت کرتے ہیں۔شہید ہونے والے طلباء و طالبات کے لئے جنت میں علو ِ درجات کی دعا کرتے ہیں۔
-
ہرات افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر حملہ؛ جامعۂ روحانیت امامیہ ہرات کا مذمتی بیان
حوزہ/جامعۂ روحانیت امامیہ هرات افغانستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس شہر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا
حوزہ/ سرکاری ملازمین کو اوّل وقت میں نماز کی ادائیگی اور دراڑھی نہ منڈوانے کے حکم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لباس پہنیں جس میں لمبی ڈھیلی قمیص، ٹخنوں سے اونچی شلوار اور سر پر ٹوپی یا پگڑی شامل ہے۔
-
حوزہ علمیہ صادقیہ، ہرات افغانستان کے مدیر:
امریکہ اور مغربی ممالک کسی بھی ملک یا عوام کے ہمدرد نہیں ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد جواد رجب زادہ نے کہا کہ افغانستان کی تبدیلیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکہ کسی ملک یا عوام کے ہمدرد نہیں ہیں، وہ صرف ممالک کی افرادی قوت کا غلط استعمال کرتے ہیں، اور جب ان کا مقصد پورا ہو جاتا ہے تو انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔
-
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم
حوزہ/ اے ایف پی کی ایک ٹیم دارالحکومت کابل کے زرعونہ ہائی اسکول میں ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی کہ اسی دوران ایک ٹیچر کلاس میں داخل ہوئیں اور کلاس بند کرنے کا اعلان کیا۔
-
افغانستان کے عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پر افغانستان کے عوام کے لئے اشیاء خوردونوش پر مشتمل امداد بھیجی ہے۔
-
او آئی سی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند:
اسلامی ممالک اپنے مسائل کے حل کے لیے متفقہ حکمت عملی اپنائیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: مسئلہ افغانستان کےلئے او آئی سی ممالک کا مل بیٹھنا خوش آئند ، خطے میں امن و استحکام کےلئے پرامن افغانستان لازم ہے، اسلامی دنیا جب تک اپنے مسائل کےلئے متفقہ حکمت عملی نہیں اپنائے گی اس وقت دنیا متوجہ نہیں ہوگی۔
-
150 افغان مهاجر جوڑوں کی حرم مطہر رضوی میں اجتماعی شادی
حوزہ/ حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر سے وابستہ فلاحی ادارہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین و خاندانی امور کے تعاون سے مشہد مقدس کے مضافات میں مقیم تارکین وطن کے لئے دوسری بار اجتماعی طور پر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کا عنوان ’’رضوی طرز زندگی‘‘ رکھا گیا جس میں ان نئے شادی شدہ جوڑوں نے شرکت کی ۔
-
شیعہ علماء کونسل افغانستان کی طالبان سے ملاقات
حوزہ/شیعہ علماء کونسل افغانستان کے ایک وفد نے عبدالسلام حنفی سے ملاقات میں افغانستان کی نئی حکومت میں شیعوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
-
حوزہ علمیہ قم افغانستان کے بارے میں فکر مند ہے، آیۃ اللہ اعرافی
حوزہ/ آیۃ اللہ اعرافی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعنوان حوزہ علمیہ،ہم سب افغانستان کے بارے میں فکر مند ہیں، غیر منطقی طریقوں سے استفادہ ان عوامل میں سے ایک ہے جن پر عالم اسلام کے علماء کی رہنمائی اور فرامین کے تناظر میں عمل کیا جانا چاہئے،افغانستان اپنے تمام قدرتی اور انسانی وسائل کے باوجود مظلوم واقع ہو رہا ہے اور یہ علمائے اسلام کے لئے ناقابل قبول ہے۔
-
مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے علمی و ثقافتی ادارے کے تعاون سے افغانستان کے حالیہ شہداء کی یاد میں کانفرنس منعقد
حوزه/ افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران شہید ہونے والے شہداء کی یاد میں ایک کانفرنس مجمع جہانی اہل بیت(ع)کے علمی و ثقافتی ادارے کے تعاون سے قم میں منعقد ہوئی۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل:
افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مساجد میں ہورہے مسلسل بم دھماکےحد درجہ تشویشناک و المناک
حوزہ/ افغانستان میں شیعہ مساجد میں مسلسل ہورہے بم دھماکے خاص کر مسجدوں ہی میں،جمعہ ہی کے روز ،نماز جمعہ ہی کے دوران حد درجہ تشویشناک ہیں اور عالمی حقوق انسانی کے اداروں اور تحقیق و تفتیش کی ایجنسیوں کے لئے لمحۂ فکریہ ہیں اور کھلا ہوا چیلنج ہیں۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا قندھار افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت
حوزہ/ عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داریاں سنبھالیں اور عملی طور پر جد و جہد کریں تاکہ مظلوم افغان عوام کے لئے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
-
داعش امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے، سید حسن نصر اللہ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا: داعش دہشت گرد تنظیم خطے میں امریکہ اور اسرائیل کا ایک مضبوط بازو ہے داعش کو امریکہ نے دہشت گردی کے لئے ہی تشکیل دیا ہے۔
-
جانشین حوزہ علمیہ خوزستان:
ملت ایران؛ دنیا کے مظلوم شیعوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی
حوزہ/حجۃ الاسلام موسوی زادہ نے کہا کہ قندھار میں شیعوں کے قتل کی مذمت میں حوزہ علمیہ اہواز کے علماء اور طلباء کا اجتماع،دراصل قوم کا افغانستان کے دشمنوں کے ساتھ لا تعلقی کا مظاہرہ تھا۔
-
افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا ملک گیر احتجاج:
عالمی استکبار امریکہ اور داعشی بھیڑئیے ایک ہی سکے کے دور خ ہیں
حوزہ/ مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی عالمی ایجنڈا کا حصہ ہے، خطے سے امریکی شیطنت کے خاتمہ کے بغیر امن ممکن نہیں۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی قندھار میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: افغانستان کے قندھار میں نماز جمعہ کے درمیان شیعوں کی جانسوز شہادت سے دل رنجیدہ خاطر اور ملول ہے۔
-
قندھار کی شیعہ مسجد میں دہشت گردانہ حملے پر آیت اللہ علوی گرگانی کا مذمتی پیغام
حوزہ/ یقینا اگر علماء کی بات پر توجہ دی جاتی اور مشرق وسطی کو تکفیری گروہ کے لئے کھولا نہیں جاتا اور داعش کی بیخ کنی کے بعد ایسی فکر کی حمایت نہ کی جاتی تو آج یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔
-
افغانستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف اور انکے تحفظ کے لیے مولانا کلب جواد نقوی نے اقوام متحدہ اور وزیر اعظم مودی کو خط لکھا
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ لکھنؤ نے افغانستان میں شیعوں کی نسل کشی کے خلاف اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے اقوام متحدہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کو خط لکھ کر صورتحال پر قابو پانے اور دہشت گرد گروہوں کی بیخ کنی کا مطالبہ کیا ہے ۔
-
افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ناقابل برداشت، پیروان ولایت جموں و کشمیر
حوزہ/ شیعیان افغانستان کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے جو خاموشی اختیار کی ہے وہ معنی خیز ہے لیکن دہشتگردوں اور ان کے آقاؤں کو جان لینا چاہیے کہ افغانستان مستقبل قریب میں ان کے لئے قبرستان بن جائے گا۔
-
مرکزی امام باڑہ بڈگام میں دو ماہی نوحہ خوانی کا پروگرام اختتام پزیر:
دور حاضر میں نوحہ خوانی کے بغیر رسم عزاداری کی کوئی پہچان نہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے قندھار بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
-
صدر شیعہ امام کونسل آسٹریلیا:
افغانستان میں آج بھی ابن ملجم اور شمر آزاد پھر رہے ہیں، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن: ملک افغانستان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ حکومت امن و امان کو قائم کرنے میں بالکل ناکام ہے اور ایک فرقے کو ٹارگٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اب بھی شیعوں کی نسل کشی منظم طریقے سے ہو رہی ہے ہم اس کہ شدید مذمت کرتے ہیں۔
-
خدا کا گھر ایک بار پھر لہو لہان؛ افغانستان میں شیعوں کی مسجد اور حسینیہ میں دو دھماکے، ۳۳شہید
حوزہ/ افغانستان کے شہر قندھار کی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 33 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
-
قطر نے افغانستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ خودکش حملے کی کیا مذمت
حوزہ/ قطری وزارت خارجہ جائے عبادت کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔
-
ادارہ امداد امام خمینی کاافغان صورت حال پر اظہار تشویش:
ایک بار پھر ابن ملجم ملعون نے جنم لیا جو بے گناہ نمازیوں کے خون سے مسجد کو رنگین کرکے اسلام اور انسانیت کو شرمسار کیا
حوزہ/ مقررین نے صاحب دل رکھنے والے انصاف پسند عوام سے اس عظیم سانحہ پر احتجاج کرنے کی تلقین کی تاکہ افغانستان کی حکومت اس طرح کے قتل عام کو روکنے کی خاطر اقدامات کرے۔
-
افغانستان کے قندوز میں دیکھنے کو ملا شیعہ سنی اتحاد
حوزہ/ قندوز صوبے کی سید آباد مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے انکی مدد اور ضرورت مندوں کو خون دینے کے لئے اسپتالوں کے باہر سنی مسلمانوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔