-
المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم میں نمایندگان طلاب ہندوستان:
وسیم رضوی کے بیان سے مسلمانوں میں فتنہ پھیلانے والے اس کو اس کے مقصد میں کامیاب بنا رہے ہیں
حوزہ/ قم میں نمایندگان طلاب ہندوستان کا کہنا تھا کہ وسیم رضوی نے یہ کام مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے اور حکومت و قانون کے شکنجے سے خود کو بچانے کے لئے کیا ہے وسیم رضوی نے اپنی اس حرکت سے شیعہ اور سنی میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے اور در حقیقت یہ شیطان کا آلہ کار ہے اور یہ شیطانی منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
-
مجلس علماء راجستھان مقیم قم ایران کا وسیم رضوی کے مرتدانہ بیان پر شدید برہمی کا اظہار و حکومت ہند سے سخت ایکشن کی اپیل
حوزہ/ مولانا سید نقی حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قران نے ایسے پاگل انسان کی مثال اس کتے سے دی ہے جو ھر آنے جانے والے انسان پر بھونکتا ہے جیسا کے قران کی سورہ اعراف کی ۱۷۶ ایت میں ارشاد ہوتاہے ( اس نے اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرلی ہے اسکی مثال اس کتے جیسی ہے جسے آپ ماروگے تب بھی بھونکے گا اور چھوڑ دو گے تب بھی بھونکے گا۔
-
رامپور میں مذہبی و سماجی شخصیات کا وسیم رضوی کے خلاف شدید ردعمل:
جب تک ہماری گردنوں پر پر سر باقی ہیں قرآن کریم میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
حوزہ/ ممبر آف آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ لکھنؤ وامام الجماعت مسجد شیعہ قلعہ رامپور مولانا سید زمان باقری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کی کادکردگی قابل مزمت ہے اور غیر انسانی عمل ہے۔ قران ہمارا رہبر ہے ہماری جان ہے۔ ایسے افراد سماج میں کوڑھ کی طرح ہوتے ہیں۔
-
شیطان وسیم رضوی کے خلاف مرتد کا فتوی آنا چاہیے، مولانا عزیز حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا عزیز حیدر زیدی نے سخت الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ مولانا کلب جواد نقوی اور مولانا یعسوب عباس رضوی کو سارے اختلافات بھلا کر قوم کے ساتھ مل کر وسیم رضوی کے گھر کا گھیراو کرنا چاہیے گھر میں بیٹھ کر بیان دے دینا بہت آسان ہے وسیم رضوی کو تو اب سزا کسی بھی صورت میں ملنی چاہیے۔
-
عمید مدرسہ توحید قم المقدسہ:
وسیم رضوی دشمنان اسلام کا ایجنٹ، حجۃ الاسلام سید نجم الحسن رضوی
حوزہ/ اس وقت علماء کو بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اس فتنے کو خاموش کرنے کے ساتھ ساتھ متفقہ طور پر اس کی مذمت کریں اور مسلمانوں کی صف سے اس بدنام زمانہ وسیم رضوی کا بائیکاٹ کریں اور حکومت سے مطالبہ کریں کہ اس کے اس قبیح عمل کے خلاف جو ایک جرم ہے سخت سے سخت کاروائی کرے۔
-
آیات قرآنی کی جانب انگشت اندازی ناقابل برداشت، مولانا عباس انصاری/ وسیم رضوی کی شرانگیزیاں آر ایس ایس کا ایجنڈا، مولانا مسرور عباس
حوزہ/ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ و بزرگ حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری اور صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے اپنے الگ الگ بیانات میں لکھنو کے نام نہاد اور خود ساختہ سابقہ شیعہ وقف چیرمین وسیم لعنتی کے اس شیطانی حربے کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے آیات قرآنی کو حذف کرنے کے لئے ہندوستانی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
-
کولکاتا میں بھی اردو کے زندہ ہونے پر فخر ہونا چاہئے،پروفیسر صغیر افراہیم
حوزہ/کورونا وبا کے سبب غریب طبقہ ایک ایسی ہجرت سے دوچار ہے جو آزادی کے بعد کی نقل مکانی یا پھر روزگار کی تلاش میں غیر ممالک ہجرت کر جانے سے مختلف ہے۔ کیا آج کا فکشن نگار ان موضوعات پر لکھ رہا ہے؟ یہ سوال قائم کر کے صغیر افراہیم نے تخلیق کاروں کی عصری مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔
-
صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم:
وسیم رضوی مال و اقتدار کا طلبگار اسکا دین و مذہب سے کوئی تعلق نہیں، مولانا سید احمد رضا زرارہ
حوزہ/ صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم نے کہا کہ حب دنیا کا ایک بڑا مصداق، حب مال و اقتدار ہو اس کا اسیر ہر قسم کاگھناؤنا عمل انجام دینے پر تیار ہوجاتا ہے، کل ایسے افراد عمروعاص، عبیداللہ ابن زیاد اور عمر ابن سعد لعنھم اللہ کی شکل میں دکھائی دیتے تھے اور آج وہ سلمان رشدی اور وسیم رضوی وغیرہ کی منحوس صورت میں نظر آتے ہیں۔
-
سرینگر میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج
حوزہ/مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی صدر مقام سرینگر میں آج رحمۃ للعالمین فاونڈیشن کی جانب سے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے شیعہ رہنما وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
-
بھوپال: مختار عباس نقوی سے اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی اپیل
حوزہ/عارف مسعود نے مختار عباس نقوی سے مطالبہ کیا کہ مدھیہ پردیش کو بھی اقلیتیی کلیان اسکیم کا فنڈ دیا جائے، جس سے اقلیتی طبقے کو فائدہ پہنچ سکے۔
-
ایرانی تاجر جہاز پر دہشت گردوں کا حملہ؛ کیا صہیونی ملوث ہیں؟
حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان علی غیاثیان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی تاجر جہاز پر حملے کے ذرائع کی نشاندہی کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے توسط سے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
-
کرائسٹ چرچ میں مسجد میں فائرنگ کی دوسری برسی پر تعزیتی نشست
حوزہ/نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے اعتراف کیا کہ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملوں سے بہت پہلے ہی ملک میں مسلم برادریوں کو نفرت اور نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
-
تاقیامت قرآن کا ایک نقطہ بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان
حوزہ/اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کے لیے مفاد عامہ کی ایک درخواست داخل کی ہے جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔
-
کلام الہی پر زبان درازی شر و فتنہ انگیزی پر مبنی، حجۃ الاسلام سید ابراہیم الموسوی الجزائری
حوزہ/ جس نے زبان دی ھے اسی کے کلام میں کلمہ پڑھنے کے بعد زبان درازی،دین میں رہتے ہوئے نہ صرف بعید از فہم ہے بلکہ مبنی بر شر و فتنہ انگیزی ہے "نعوذ باللہ من ذلك" صرف شیعہ اثناء عشری فرقہ ہی نہیں بلکہ اسلام کے تمام فرقے قرآن شریف کے مکمل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
-
جو بهی قرآن مجید میں شک و شبہ ظاہر کرے وه خود اپنے خمیر کے سالم ہونے میں شک و شبہ کرے،میر قائم عباس امام جماعت بنگلورو
حوزہ/ جو بهی اس میں تحریف کا قائل ہوگا وه مرتد اور خارج از دین یے قران مجید تمام مسلمانوں کی متفق علیہ کتاب ہے اور جو بهی اس میں شک و شبہ ظاہر کرے وه خود اپنے خمیر کے سالم ہونے میں شک و شبہ کرے لہذا ہم فرزندان توحید اس خبیث الاخبث (وسیم رشدی مرتد) کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
-
قرآن کریم ایک آفاقی اور پاکیزہ کتاب ہے، نجس ذہن و دل والے اسے سمجھنے سے قاصر ہیں، مولانا سید شاہد جمال رضوی
حوزہ/ بانی و مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن نے کہا: قرآن جو ہمارے پاس ہے اور جسے ہم پڑھتے ہیں اس کی ایک اہم خاصیت یہ ہے کہ اس کے الفاظ خداوندعالم کی طرف سے نازل کردہ ہیں، اس میں بندوں کا کوئی دخل نہیں ہے، جتنا ہے وہ سب خداوندعالم کا ہے اور وہی اس کا محافظ بھی ہے، کسی میں جرائت نہیں کہ وہ اس عظیم اور آفاقی کتاب میں کمی و زیادتی کرے ۔
-
یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے، العزم علمی و ثقافتی مرکز قم مقدس
حوزہ/ جس کی حفاظت کی ذمہ داری خودخدا پر إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحافِظُونَ (حجر:۹) اس میں کمی و زیادتی ممکن نہیں، ایک یہودی زبان ہی قرآن میں جعل سازی کا الزام لگا سکتی ہے ایسا بیان دینے والے نےاپنی رفتار و گفتار سے زمانہ کے طاغوتی رہبروں کی نمائندگی کرکے اپنے سرپرست کی شناخت کرادی۔
-
وسیم رضوی، فرقہ واریت و بشریت دشمن کا آلہ کار، مولانا غلام پنجتن مبارک پوری
حوزہ/ وسیم رضوی کا حالیہ شیطانی بیان واضح کرتا ہے کہ اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ فرقہ واریت پھیلانے کیلئے بشریت دشمن کا آلہ کار ہے جسکو اسلام مخالف طاقتیں اپنے شیطانی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔
-
نیو ممبئی، حوزہ علمیہ امام صادق (ع) کا وسیم رضوی کی مذمت و حکومت ہندوستان سے گرفتاری کا مطالبہ
حوزہ/ ہم اراکین، اساتید و طلاب حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی وسیم شیطان کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکو گرفتار کرکے اس پر توہین قرآن مجید کا مقدمہ چلایا جائے۔
-
قرآن مجید کی شان میں گستاخی:
انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین قم المقدسہ کا وسیم رضوی کی مذمت اور بیزاری کا اعلان
حوزہ/ عالم اسلام کے تمام مکاتب فکر کا متفق علیہ عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں نہ کویی تحریف ہویی ہے اور نہ ہی متصور ہے آیات کی تحریف تو بہت دور کی بات ہے ہم تو قرآن مجید کے کسی لفظ اور نکتہ میں بھی تحریف کے قایل نہیں ہیں۔ ہم طلاب علوم دینیہ حوزہ علمیہ قم المقدس وسیم رضوی اور اسکے آقاوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سے اپنی بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔
-
قرآن مجید کی کسی بھی آیت مبارکہ سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کی تائید نہیں ہوتی، مولانا مرزا عسکری علی خاں
حوزہ/ نہ ہی دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق ہے نہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ قرآن مجید میں کبھی کوئی تحریف ہوئی ہے نہ ہی کبھی ہوگی قرآن مجید کی آیات سمجھنے اور درک کرنے کے لئے علوم کا سیکھنا اور پڑھنا ضروری ہے اور قرآن مجید کے ان تمام تر مفاہیم سے وسیم رضوی جیسا نااہل کوسوں دور ہے۔
-
قرآن کریم کی 26آیتیں تو دور کی بات قرآن شریف کے ایک حرف کو ہٹا کر دکھاؤ، صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کا وسیم رضوی کو انتباہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے وسیم رضوی کے اس جاہلانہ اور احمقانہ اور اسلام دشمن حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت کو ملک کی امن و امان میں خلل ڈالنے کی ایک سازش قرار دیا۔
-
پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) مکارم اخلاق کے لیے مبعوث کیے گے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ آج مسلمانوں کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اخلاق اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اجاگر کرنا چاہیے جو عناصر اسلام کے لبادے میں مسلمانوں میں اختلافی ماحول اور شدت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہی ہے در حقیقت وہ اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار ہیں۔
-
قرآن کریم کی شان میں گستاخی؛ وسیم نے اپنے دائرہ اسلام سے باہر ہونے کا ثبوت دیا، مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی
حوزہ/ جو انسان اپنے مذہب کی لاج نہیں رکھ سکتا وہ کسی اور کی کیا لاج رکھے گا اس اسلام مخالف انسان نے قرآن کے خلاف زبان دراز کرکے اپنے اسلام سے باہر ہونے کا ثبوت دیا ہے، لیکن شاید اسے معلوم نہیں کہ خالق کائنات خود قرآن کا محافظ ہے اور جسکا محافظ خدا ہو اسے کوئی نہیں مٹا سکتا ہے۔ اور آج بھی ایک وارث قرآن پردہ غیب میں موجود ہے۔
-
وسیم رضوی نے اپنی اس قبیح حرکت سے شیعہ اور سنی میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے، آغا سید مختار حسین جعفری
حوزہ/ حکومت ہندوستان اگر مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھتی ہے اور اسے مسلمانوں کا خیال ہے تو اس ایک آدمی کے بیان پر حکومت سارے مسلمانوں کے دلوں کو دکھی نہ کرے اور اس ایک آدمی کو جیل کے حوالے کرے اور اسے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا دے ۔
-
وسیم رضوی کی نازیبا حرکت پر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد کی میٹنگ اور پریس کانفرنس
حوزہ/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین ، حیدرآباد کے صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے وسیم رضوی کو مذہب تشیع کے نام سے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے اس کو شیعت سے لا تعلق قرار دیا۔
-
قرآن پاک کی آیتوں کو ختم کرنے کے بارے میں وسیم رضوی کی دریدہ دہنی پر جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا رد عمل
حوزہ/ مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ قرآن مجید کی آیتوں کو ہٹانے یا مٹانے کا مسئلہ کسی فرقہ یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے متفقہ عقیدہ سے اس کا تعلق ہے، اس لیے میں مسلمانوں کی تمام جماعتوں خواہ وہ شیعہ ہوں، سنی ہوں، بوہرہ ہوں، دیوبندی ہوں، بریلوی ہوں، اہل حدیث ہوں یا کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں اپیل کرتاہوں کہ اس معاملہ میں اشتعال میں آنے کی، احتجاج و مظاہرہ، دھرنا یا جلسہ جلوس کرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
-
قرآن سے ایک نقطہ بھی نہیں ہٹایا جاسکتا، جاوید حیدر زیدی زیدپوری
حوزہ/ تاریخ کے اوراق گواہ ہے کہ ماضی میں اُن شر پسندوں کا انجام کیا ہوا جنہوں نے قرآن مجید کے خلاف لب کشائی کی، ایک بار پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے ایک شیعہ نما نے قرآن سے ٢٦ آیتوں کو یہ کہتے ہوئے قرآن سے خارج کرنے کی بات کہی کہ ان آیت سے ہی دہشت گرد پیدا ہو رہے ہیں۔
-
فلاح فاؤنڈیشن علماء مغربی بنگال، گستاخ قرآن مجید کی سخت مذمت کرتا ہے
حوزہ/ آج کا سلمان رشدی وسیم جو رضوی تو بہت دور مسلمان بھی کہلانے کے لائق نہیں ایسا ملعون جس نے اسلام کی سبھی حدوں کو پار کردیا ہے اور ہم مسلمانوں کی وہ مقدس کتاب قرآن کریم جس کے زبر و زیر میں بھی کسی قسم کے شک و شبھہ کی گنجائش نہیں، اس قرآن مجید سے 26 آیتوں کو نکالے جانے کی سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے اور طاغوتی و اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بنکر اس نے اپنی جہالت و فسق کا کھلے عام اعلان کر دیا ہے۔
-
قرآن پاک مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن، کسی بھی صورت میں بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا قمی
حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے توہین قرآن پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی دشمن کا آلہ کار ہے جو اپنے حقیر مفادات کے خاطر ملت تشیع کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔