۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک روایت میں مسلمان سے غم و اندوہ دور کرنے کے ثواب کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال وعقاب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم :

منْ أَغاثَ أَخَاهُ الْمسْلِمَ حَتَّی یخْرِجَهُ مِنْ هَمٍّ وَ کرْبَةٍ وَ وَرْطَةٍ، کتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ وَ رَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَ أَعْطَاهُ ثوَابَ عِتْقِ عَشْرِ نَسَمَاتٍ وَ دَفَعَ عَنْهُ عَشْرَ نَقِمَاتٍ وَ أَعَدَّ لَهُ یوْمَ الْقیامَةِ عشْرَ شفَاعَات.

 جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی فریاد سنتا ہے تاکہ اسے غم و اندوہ اور مشکل و گرفتاری سے نجات دے تو خداوند عالم اس کے لیے ۱۰ نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اسے ۱۰ درجے بلند مقام عطا کرتا ہے، اسے 10 غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا کرتا ہے اور ۱۰ بڑی بڑی مشکلات اس سے دور فرماتا ہے اور قیامت کے دن ۱۰  شفاعتیں اس کے لئے آمادہ و حاضر ہوتی ہیں۔

ثواب الأعمال و عقاب الأعمال، ص ۱۴۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .