۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کی پانچ مفید خصلتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب خصال سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

خَمسُ خِصالٍ مَن لَم تَکُن فیهِ خَصلَةٌ مِنها فَلَیسَ فیهِ کَثیرُ مُستَمتِعٍ، أوَّلُهَا : الوَفاءُ؛ وَ الثّانِیَةُ : التَّدبیرُ؛ وَ الثّالِثَةُ : الحَیاءُ؛  وَ الرّابِعَةُ : حُسنُ الخُلُقِ؛  وَ الخامِسَةُ ـ و هِیَ تَجمَعُ هذِهِ الخصِالَ ـ : الحُرِّیَّةُ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

پانچ صفات خصلتیں ایسی ہیں کہ ان میں سے ایک بھی اگر کسی میں نہ پائی جاتی ہو تو وہ کسی کام کا نہیں۔ وہ پانچ صفات یہ ہیں:

وفا، دور اندیشی، حیا، خوش اخلاقی، آزادی(حریت)۔ اور یہ آخری صفت بقیہ تمام پانچ کے لیے جامع ہے۔

خصال: ص ۲۸۴، ح ۳۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .