۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شهید صیاد شیرازی

حوزہ/ حوزہ علمیہ شہر تاکستان کے مدیر نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں،شہید صیاد شیرازی کے مخلصانہ کردار،قربانیاں اور بے نظیر خدمات نے انہیں ہر لحاظ سے مسلح افواج کے جوانوں کیلئے مکمل رول ماڈل کے طور پر متعارف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین سے حجت الاسلام حمید علی بخشی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کے دوران شہدائے والا مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا اپریل کا مہینہ ملت ایران کے لئے بہت ہی تلخ مہینہ ہے کہ جس میں اہل قلم ہنرمند سید مرتضیٰ آوینی اور دفاعی سسٹم کے مغز متفکر صیاد شیرازی، دشمن کے آلہ کار اور منافقوں کے ہاتھوں شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو گئے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ فتح و کامرانی کی داستان کا پائیدار اور منفرد مجموعہ، جو 8 سالہ دفاع مقدس کی عکاسی کرتا ہے، شہید مرتضی آوینی کے قیمتی آثار ہیں۔

مدیر مدرسہ علمیہ تاکستان نے سپاہ اسلام کے سردار شہید صیاد شیرازی کے یوم شہادت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ یہ شہید والا مقام ملکی سطح پر ممتاز، دفاعی اور نظامی میدانوں میں بااثر شخصیات میں شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفاع مقدس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں،شہید صیاد شیرازی کے مخلصانہ کردار،قربانیاں اور بے نظیر خدمات نے انہیں ہر لحاظ سے مسلح افواج کے جوانوں کیلئے مکمل رول ماڈل کے طور پر متعارف کرایا۔

حجت الاسلام علی بخشی نے کہا کہ آج، ولایت کی نعمتوں اور شہید سلیمانی اور شہید صیاد شیرازی جیسے شہداء کے خون کی بدولت اسلامی جمہوریہ ایران نے اقتدار کے ساتھ تمام شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے لہذا ہمیں نظام جمہوریہ اسلامی ایران کے عظیم الشان رہبر کی ہمیشہ قدردانی کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .