۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
News ID: 385997
23 نومبر 2022 - 02:41
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں مومن کی آٹھ خصوصیات کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَكُونَ فِيهِ ثَمَانِي خِصَالٍ وَقُوراً عِنْدَ الْهَزَاهِزِ، صَبُوراً عِنْدَ الْبَلَاءِ، شَكُوراً عِنْدَ الرَّخَاءِ، قَانِعاً بِمَا رَزَقَهُ اللَّهُ، لَا يَظْلِمُ الْأَعْدَاءَ وَ لَا يَتَحَامَلُ لِلْأَصْدِقَاءِ، بَدَنُهُ مِنْهُ فِي تَعَبٍ وَ النَّاسُ مِنْهُ فِي رَاحَةٍ.

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ایک مومن میں آٹھ خصوصیات ہونی چاہئیں:

(۱) مشکلات کے مقابلے میں محکم اور باوقار ہو (۲) جب کوئی مصیبت آئے تو صبر اختیار کرے (۳) سکون و آسائش کے وقت شکر ادا کرے (۴) جو کچھ اسے خدا نے عطا کیا ہے اس پر قانع ہو (۵) اپنے دشمنوں پر ظلم نہ کرے (۶) اپنے دوستوں کے کندھوں پر اپنا بوجھ نہ ڈالے (۷) اس کا بدن اس سے تھکا ہارا ہو (سخت محنت کرتا ہو) (۸) لوگ اس سے آسودہ خاطر ہوں۔

کافی، ج ۲، ص ۴۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .