مسئلہ: وہ کونسے افراد ہیں جن پر ماہ رمضان المبارک کے روزے معاف ہیں؟
تمام مراجع عظام: درج ذیل افراد کے لئے ماہ رمضان المبارک کے روزے معاف ہیں:
1️⃣ بوڑھے افراد جن کے لئے روزہ رکھنا سخت ہو۔
2️⃣ حاملہ عورت کہ بچہ اور خود عورت کے لئے روزہ رکھنا نقصان دہ ہو ۔
3️⃣ وہ عورت جو بچہ کو دودھ پلاتی ہے، لیکن خود عورت کے لئے اور بچہ کے لئے روزہ نقصان دہ ہو۔
4️⃣ ایسا مریض كہ جس کے لئے روزہ رکھنا نقصان دہ ہو۔
5️⃣ ایسا مریض جس کو «زیادہ پیاس لگتی ہو» اور پیاس کو تحمل نہیں کر سکتا ہو۔
6️⃣ جو ابھی بالغ نہیں ہوا۔
7️⃣ وہ عورت جس کو خون حيض و نفاس آیا ہو۔
8️⃣ وہ افراد جو مسافرت پر جائیں ، اور دس دن رہنے کا ارادہ نہیں ہو۔
9️⃣ وہ بچی جو کمزور ہے اور اس کے لئے روزہ رکھنا سخت ہو اور نقصان دہ ہو ۔
🔟 وہ افراد جو بے ہوش ہوں یا کما میں ہوں۔
1️⃣1️⃣ ديوانہ اور پاگل افراد کے لئے روزہ معاف ہے۔
توضيحالمسائل مراجع، م1725-1729؛ العروةالوثقى، ج2، كتاب الصوم، فصل فى طرق ثبوت الہلال۔
منابع نقل از : رسالہ دانشجویی، سید مجتبی حسینی۔