۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حدیث روز

حوزه / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں خدا کے لئے روزہ رکھنے کے سات اجر بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "خصال شیخ صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلي الله عليه و آله وسلم:

ما مِنْ مُؤْمِنٍ يَصُومُ شَهْرَ رَمَضَانَ احْتِسَاباً إِلَّا أَوْجَبَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى لَهُ سَبْعَ خِصَالٍ أَوَّلُهَا يَذُوبُ الْحَرَامُ مِنْ جَسَدِهِ وَ الثَّانِيَةُ يَقْرُبُ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ الثَّالِثَةُ قَدْ كَفَّرَ خَطِيئَةَ أَبِيهِ آدَمَ وَ الرَّابِعَةُ يُهَوِّنُ اللَّهُ عَلَيْهِ سَكَرَاتِ الْمَوْتِ وَ الْخَامِسَةُ أَمَانٌ مِنَ الْجُوعِ وَ الْعَطَشِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ السَّادِسَةُ يُطْعِمُهُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ مِنْ طَيِّبَاتِ الْجَنَّةِ وَ السَّابِعَةُ يُعْطِيهِ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ بَرَاءَةً مِنَ النَّار

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو مومن ماہ رمضان میں خالصتا خدا کے لئے روزہ رکھے تو خداوند متعال اسے سات اجر عطا فرمائے گا:

1۔ اس کے بدن سے حرام کو محو فرما دے گا۔

2۔ اپنی رحمت سے اسے قریب کر دے گا۔

3۔ (اس کے روزہ کے صدقہ) اس کے باپ حضرت آدم علیہ السلام کی خطا (ترک اولی) پر بھی پردہ ڈالے گا۔

4۔ اس کی قبض روح کے وقت آسانی فرمائے گا۔

5۔ روز قیامت اسے بھوک و پیاس سے محفوظ رکھے گا۔

6۔ بہشت کی لذیذ غذائیں عطا فرمائے گا۔

7۔ آتش دوزخ سے اسے نجات عطا فرمائے گا۔

خصال شیخ صدوق، ص 386

تبصرہ ارسال

You are replying to: .