حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
إذا أصبَحتَ صائما فَلْيَصُمْ سَمعُكَ و بَصَرُكَ مِنَ الحَرامِ، و جارِحَتُكَ و جِميعُ أعضائكَ مِنَ القَبِيحِ، و دَعْ عَنكَ الهَذْيَ و أذَى الخادِمِ، و لْيَكُنْ علَيكَ وَقارُ الصِّيامِ، وَ الزَمْ ما استَطَعتَ مِن الصَّمتِ و السُّـكوتِ إلاّ عن ذِكرِ اللّه ِ ، و لا تَجعَلْ يَومَ صَومِكَ كَيَومِ فِطرِكَ، و إيّاكَ و المُباشَرَةَ، و القُبَلَ و القَهقَهَةَ بِالضِحكِ؛ فإنّ اللّه َ مَقَتَ ذلكَ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جب بھی روزہ رکھو تو تمہارے کان اور آنکھوں کا بھی حرام سے (بچنے کا) روزہ ہونا چاہئے اور اپنے تمام اعضاء بدن کو قبیح کاموں، پُرحرفی، اور اپنے ملازمین کو آزار و اذیت پہنچانے سے بچا کر رکھنا چاہئے۔ تم پر روزے کے وقار کی حفاظت ضروری ہے، جہاں تک ممکن ہو سکوت اختیار کرو مگر ذکرِ خدا کے وقت۔ تمہارے روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا دن ایک جیسا نہیں ہونا چاہئے، اپنی بیوی سے مقاربت اور بوسیدن اور بلند آواز سے قہقہہ لگا کر ہنسنے سے دور رہو کیونکہ خداوند متعال ان کاموں کو پسند نہیں کرتا۔
بحارالأنوار: ۹۶/۲۹۲/۱۶