۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ڈاکٹر بشوی

حوزہ/امامیہ آرگنائزیشن جموں و کشمیر پاکستان کے زیر اہتمام پرس کلب مظفر آباد میں ایک شاندار تقریب بعنوان سیرت النبی (ص) کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد یعقوب بشوی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ آرگنائزیشن جموں و کشمیر پاکستان کے زیر اہتمام پرس کلب مظفر آباد میں ایک شاندار تقریب بعنوان سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے مہمانِ خصوصی المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد یعقوب بشوی صاحب تھے۔

مسلمانوں کو قرآنی نظریہ، خیر امة بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران اور علماء ہیں، ڈاکٹر بشوی

ڈاکٹر بشوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں شیعہ سنی بن کر نہیں، بلکہ امت بن کر جینا ہے اور اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ قرآن ہمیں امت کہتا ہے کنتم خیر امت، آج کی ضرورت معاشرہ سازی ہے اور اسی سے تبدیلی آئے گی۔ تبدیلی کی بنیاد قرآن ہے، قرآن حکیم مکمل نظام حیات ہے، جسے مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے دو طبقاتی فکر کا کردار اہم ہے، ایک حکمران طبقہ اور دوسرا علماء۔ پاکستان میں انگشت شمار لوگوں کو نکال کر باقی کا کردار قابل قبول نہیں ہے۔ طبقہ حاکم کا اللہ ہی حافظ ہے، علماء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔

مسلمانوں کو قرآنی نظریہ، خیر امة بننے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران اور علماء ہیں، ڈاکٹر بشوی

ڈاکٹر بشوی نے مزید کہا کہ قرآن جو غیروں کی ہدایت اور کافروں کو مسلمان بنانے آیا ہے، آج اسی قرآن کے نام پر مسلمانوں کو کافر بنارہے ہیں اور قصد قربت سے مسلمانوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں، قرآن بیداری ہے، لیکن ہم اتنے گئے گزرے ہیں جو آج فلسطین کے ہزاروں شہداء کی قربانیوں کو نہیں دیکھتے، فلسطین کی آزادی کے لیے ہم کیا کر رہے ہیں؟ فلسطین ضرور آزاد ہوگا اور ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی قیادت میں مسجد الاقصٰی میں نماز پڑھیں گے۔

کانفرنس سے شیعہ سنی اکابرین کے علاوہ جعفریہ سپریم کونسل آزاد جموں وکشمیر کے چیئرمین جناب سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .