۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
آیت اللہ اعرافی کے نام آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے سربراہ حوزہ علمیہ ایران کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور سرپرست اعلی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے سربراہ حوز علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی کے نام ایک تسلیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

محترم حضرت آیت اللہ اعرافی دامت برکاتہ

سلام علیکم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً۔

مومنوں میں سے کچھ مرد وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا عہد سچ کر دکھایا۔ ان میں سے کچھ اپنی راہ پا گئے اور کچھ انتظار کر رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ (سورہ احزاب: 23)

ناقابل شکست مجاہد، سید مقاومت اور رہبر معظم انقلاب کے باوفا ساتھی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، رہبر معظم انقلاب، آپ کی ذات بابرکت، مراجع کرام، لبنان کے شریف عوام، دنیا بھر کے حریت پسندوں اور سید مقاومت کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اس عظیم شہید اور ان کے ساتھیوں کے درجات کو بلند کرے اور انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے، اور ساتھ ہی دعا کرتے ہیں کہ اس دنیا سے صیہونیت کا مکمل خاتمہ ہو۔

والسلام علیکم و علی جمیع عباد اللہ الصالحین

حافظ سید ریاض حسین نجفی

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

سرپرست اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور

آیت اللہ اعرافی کے نام حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .