ہفتہ 19 اکتوبر 2024 - 11:43
مقاومت کے شعلے کبھی بجھ نہیں سکتے / یہ محاذ پوری قوت اور دوگنا جذبے کے ساتھ جاری رہے گا

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے پیغام میں دلیر کمانڈر یحییٰ سنوار اور حماس کے دیگر مجاہدین کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے خلاف مقاومتی محاذ پوری قوت اور دوگنا جذبے کے ساتھ جاری رہے گا اور صہیونی حکومت جلد اپنے انجام کو دیکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر جاری جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا پیغام درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنا لله وإنا إلیه راجعون

فلسطینی اسلامی مقاومت کے بہادر رہنما، پرعزم اور مفکر مجاہد حاج یحییٰ سنوار کی شہادت پر ہم دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں، مغربی ایشیا کی طاقتور اور وفادار اسلامی مقاومتی محاذ، بہادر فلسطینی عوام اور تحریک اسلامی حماس سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ مردِ مجاہد اپنی زندگی کے آخری لمحے تک آزادی کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے، جو اسلامی مقاومت کے رہنماؤں، کمانڈروں اور مجاہدین کی بے مثال دلیری اور جرأت کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوئے اور عظیم کامیابی حاصل کی۔

ان کے جانے سے اسلامی مقاومت کی جدوجہد رکنے والی نہیں ہے اور اسلامی تحریک کے دوسرے رہنما اور مجاہدین اس جہاد کو جاری رکھیں گے اور اس عظیم مشن میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہیں ہو گا۔

فلسطین، ایسے فرزندوں، کمانڈرز اور مجاہدین کے ہوتے ہوئے جہاد و مقاومت کی شعلے کبھی ٹھنڈے ہونے والے نہیں اور مظلوموں کا خشم (بہت جلد) اس ظلم و استکبار کے محاذ کو جلا کر راکھ کر دے گا۔ وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنقَلَبٍ یَنقَلِبُونَ؛

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم دلیر کمانڈر یحییٰ سنوار اور حماس کے دیگر مجاہدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کرتا ہے کہ جیسے ماضی میں لبنان اور فلسطین کے عظیم شہداء کے بعد مقاومت کا سلسلہ رکا نہیں اسی طرح اب بھی اسرائیل کے خلاف جنگ پوری قوت اور دوگنا جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور اسرائیل جلد اپنی تباہی کا مشاہدہ کرے گا۔

غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے، چاہے وہ بعض عرب حکومتوں کی خاموشی اور مغربی ممالک کی بڑے پیمانے پر فوجی امداد کے باوجود کتنا ہی تلخ اور افسوسناک کیوں نہ ہو، اللہ کی نصرت اور امداد ان مجاہدین فی سبیل اللہ کے شاملِ حال ہو گی۔

یہ حقیقت کہ «کَم مِن فِئَهٍ قَلیلَهٍ غَلَبَت فِئَهً کَثیرَهً بِإِذنِ اللَّهِ وَاللَّهُ مَعَ الصّابِرینَ» اللہ کی طاقت اور ارادے سے ضرور پوری ہو گی اور مقاومت اسلامی کے علمبردار حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مدظلہ العالی کی قیادت اور رہبری کی برکت سے خطے اور دنیا جہان کی تاریخ مظلوموں کے حق میں بدل جائے گی۔ إن شاء اللہ۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .