حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کتاب خانۂ علم و دانش لکھنئو کی مسلسل کوشش ہے کہ نہج البلاغہ گھر گھر پہنچے؛ جس کے لیے نہج البلاغہ کانفرنس کا اہتمام پہلے لکھنؤ میں ہوا اور اس برس اکبر پور و اطراف کے مؤمنین کو اس گراں بہا علمی میراث سے آشنا کروانے کی خاطر 11 جنوری 2026ء بروز اتوار شہر کے میرانپور میں واقع امام بارگاہ میں عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

کتاب خانۂ علم و دانش کے ڈائرکٹر مولانا سید حیدر عباس رضوی کے مطابق، کتابخانہ علم و دانش اور مؤمنین اکبر پور امبیڈکر نگر یہ کانفرنس دو نشستوں میں منعقد کی جائے گی۔
پہلی نشست صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوسری نشست بعد از ظہر 2 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی، جس میں علمائے کرام، دانشورانِ قوم، شعراء حضرات کے علاوہ نونہالان قوم نہج البلاغہ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
تمام حق کے پرستاروں اور مولائے کائنات کی تعلیمات سے فیضیاب ہونے کی تمنا رکھنے والوں سے بلا تفریق مذہب و ملت اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔









آپ کا تبصرہ