جمعرات 12 فروری 2026 - 19:59
ایران کی قوم نے دشمنوں کو مایوس کر دیا

حوزہ/ رہبرِ معظم نے 22 بہمن کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے عظیم عوامی اجتماع کو اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت، طاقت اور سربلندی کا مظہر قرار دیتے ہوئے ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم نے 22 بہمن کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے عظیم عوامی اجتماع کو اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت، طاقت اور سربلندی کا مظہر قرار دیتے ہوئے ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای نے اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں ملتِ ایران سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے اس سال 22 بہمن کے دن ایک عظیم کارنامہ انجام دیا۔ آپ نے ایران کو سربلند کیا اور ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوریہ کی حمایت کرتے ہوئے اس کی طاقت میں اضافہ کیا۔

رہبرِ انقلاب نے فرمایا کہ وہ دشمن جو اپنی تقاریر اور منصوبہ بندی میں ایرانی قوم کو جھکانے اور تسلیم کرانے کے درپے تھے، عوام کی اس شاندار اور بھرپور شرکت سے مایوس ہو گئے۔ انہوں نے اس عظیم عوامی تحریک کا اجر ایران کی مزید عزت، بڑھتی ہوئی قوت اور مکمل خودمختاری کو قرار دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای نے اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر ایک ہی نعرہ اور ایک ہی مؤقف کے ساتھ اپنی قومی شناخت اور شخصیت کا اظہار کرنے والی قوم قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ ملی یکجہتی اور باہمی اتصال نہایت قیمتی سرمایہ ہے، جس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اس قیمتی قومی اتحاد کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں، کیونکہ یہی اتحاد ایران کی طاقت اور استحکام کا سرچشمہ ہے۔

رہبرِ انقلاب نے ملک کے کونے کونے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شریک تمام افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سلام اور درود پیش کیا اور اس تاریخی شرکت کو دشمنوں کے مقابلے میں قوم کی بیداری اور استقامت کی علامت قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha