ہفتہ 14 مارچ 2026 - 02:29
حوزۂ علمیہ قم اور اصفہان کے بعض علماء کا مجلسِ خبرگان کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ کی ستائش

حوزہ/ تیسرے رہبر معظم انقلاب کے انتخاب پر حوزہ علمیہ قم و اصفہان کے بعض علماء و فضلاء نے مجلسِ خبرگان کے فیصلے کی حمایت اور قدردانی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیسرے رہبر معظم انقلاب کے انتخاب پر حوزہ علمیہ قم و اصفہان کے بعض علماء و فضلاء نے مجلسِ خبرگان کے بر وقت اور دانشمندانہ فیصلے کی تائید پر بیان جاری کیا جو آپ قارئین کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

جناب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای (دامت برکاتہ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

ہم نہایت احترام کے ساتھ آپ کے والدِ گرامی اور عظیم قائد، رہبر شہید (اعلیٰ اللہ مقامہ)، نیز خاندانِ محترم کے دیگر شہداء اور میناب کے معصوم شہید بچوں سمیت ایران پر دشمنوں کے حملوں میں شہید ہونے والے تمام عزیزوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

بلاشبہ آپ کا رہبرِ جمہوری اسلامی ایران کے منصب پر انتخاب دشمنوں اور بدخواہوں کے لیے مایوسی کا سبب اور اسلام، مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام اور اسلامی نظام سے محبت رکھنے والوں کے لیے امید اور حوصلے کا باعث ہے۔ یہ انتخاب اسلامی جمہوریہ ایران کے استحکام، ملکی سالمیت کے تحفظ اور جارحیت کرنے والوں کے مقابلے میں ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب کی حیثیت رکھتا ہے۔

ہم اہلِ بیت علیہم السلام کی مقدس ہستیوں، بالخصوص حضرت ولی عصر امام مہدیؑ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کے وسیلے سے خدائے متعال سے عاجزانہ دعا کرتے ہیں کہ یہ انتخاب قومی اتحاد و یکجہتی کے فروغ، ملتِ عزیز و آزاد کے حقوق کے تحفظ، ملک کی ہمہ جہت ترقی اور سربلندی، اور اسلامی ممالک اور عالمی سطح پر اس کے مقام کے ارتقا کا سبب بنے۔ نیز اللہ تعالیٰ اسلامی سرزمینوں، خصوصاً مضبوط اور مستحکم ایران، سے دشمنوں اور استعماری طاقتوں کے شر کو دور فرمائے۔

اللهم انا نرغب الیک فی دولة کریمة تعز بها الاسلام و أهله و تذل بها النفاق و أهله۔

۲۲ رمضان المبارک ۱۴۴۷ ھ۔

رہبرِ معظمِ انقلاب کی شہادت پر تعزیت اور مجلسِ خبرگان کے بروقت اور دانشمندانہ فیصلے کی تائید میں بیان جاری کرنے والے اساتذہ اور علماء کے اسماء گرامی:

- مسعود آذربایجانی

- حسن آقانظری

- عبدالرحیم اباذری

- محسن الویری

- علیرضا امینی

- عبدالرضا ایزدپناه

- مهدی باقری سیانی

- رضا برنجکار

- محمود تقی‌زاده داوری

- حمید پارسانیا

- رسول جعفریان

- محسن جلیلی

- وحید جلالی

- محمودرضا جمشیدی

- مرتضی جوادی آملی

- محسن جوادی

- جویا جهانبخش

- مصطفی حسناتی

- مهدی حقی

- عبدالحسین خسروپناه

- عبدالامیر خطاط

- علی راد

- محمد رحمانی زروندی

- ناصر رفیعی

- علی‌اکبر زمانی‌نژاد

- محمد ساجدی

- علی رضا سبحانی تبریزی

- محمدتقی سبحانی

- سیداحمد سجادی جزی

- سیدمحمدجواد شبیری زنجانی

- سیدعلی شبیری زنجانی

- سیدکاظم شمس

- محمدحسین شمس

- محمدحسن صافی گلپایگانی

- سیدعباس صالحی

- سیدیوسف طباطبائی‌نژاد

- سیدکاظم طباطبائی

- حسن طارمی‌راد

- عباس ظهیری هاشم‌آبادی

- احمد عابدی

- سیدمحمود علوی

- سیدعلی عماد

- سیدعلی قاضی‌عسگر

- سیدعلیرضا فاخری

- محمدهادی فلاح‌زاده

- محمد حسین فلاح‌زاده

- حامد کاشانی

- احمد مبلغی

- علی مختاری

- رضا مختاری

- عبدالهادی مسعودی

- محمد حسن مظاهری

- محمدمهدی معراجی

- مسعود مکارم

- سیدابوالحسن مهدوی

- محمدعلی مهدوی‌راد

- مهدی مهریزی

- سیداکبر موسوی

- محمدعلی میرزائی

- سیدجعفر نبوی

- هادی نجفی

- احمد نجمی

- سید حسین نسابه

- سیدعبدالفتاح نواب

- هاشم نیازی

- احمد واعظی

- مجید هادی‌زاده

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha