حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہائی رنج و اغم اور شکستہ دلوں کے ساتھ، حوزہ ہائے علمیہ، علمائے کرام، طلاب اور تمام اہلِ ایمان، انقلابِ اسلامی کے رہبر اور عظیم قائد حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر حضرت ولی عصر (عج)، مراجع عظام تقلید، اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز عوام اور پوری امتِ مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
وہ ظلم اور گمراہی کے عالمی طوفان میں ہدایت کی روشن شمع تھے۔ انہوں نے الٰہی بصیرت، حکمت اور انقلابی سادگی کے ساتھ ہمیشہ اسلامِ نابِ محمدیؐ کا پرچم سربلند رکھا۔
ان کی مسلسل جدوجہد اور مدبرانہ رہبریت کا نتیجہ ایران کی عزت و سربلندی، امتِ اسلامی کی وحدت اور جدید اسلامی تمدنِ کی تحریک کی صورت میں سامنے آیا۔ اس عظیم قائد کی یاد اور ان کا روشن راستہ ہمیشہ ملتِ ایران اور حوزہ ہائے علمیہ کے دلوں میں زندہ رہے گا۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ خداوندِ متعال اس بندۂ صالح کی بلند روح کو رسولِ اکرمؐ اور اولیائے الٰہی کے ساتھ محشور فرمائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ملت کو ہمیشہ ولایت کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔
اب جبکہ ملت کی معزز مجلس خبرگان نے اس عظیم قائد کی رحلت کے بعد اس اہم منصب کے لئے ایک شایستہ رہبر کا انتخاب کیا ہے، ہم پورے ملک کے حوزہ ہائے علمیہ کے طلاب اور علماء اپنی تاریخی اور الٰہی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے خود پر لازم سمجھتے ہیں کہ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (دامت برکاته) کے ساتھ ایک نیا عہد و میثاق کریں۔
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطِ ولایت کا تسلسل ہی عصرِ حاضر میں اسلام کے استحکام اور پائیداری کا راز ہے، اور دین کی بقا، ملت کی آزادی اور اسلام کی عزت، ولیّ فقیہ کی اطاعت میں مضمر ہے۔ اسی لئے حوزہ ہائے علمیہ کو انقلابی اہداف کی تکمیل اور اسلامی تمدن کے قیام میں ہمیشہ پیش پیش رہنا چاہئے۔
لہٰذا اس عہد و بیعت میں ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ:
۱۔ علم کے حصول، نفس کی اصلاح اور معارفِ الٰہی کی ترویج کے راستے میں رہبرِ معظم کی ہدایات اور رہنمائی کی پیروی کریں گے۔
۲۔ بصیرت کے ساتھ ثقافتی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے انقلاب کے فکری اور معنوی ورثے کی حفاظت کریں گے۔
۳۔ حوزۂ علمیہ کو بیداری، وحدت اور عوام کی مخلصانہ خدمت کا مرکز بنائیں گے۔
۴۔ اسلام اور ولایت کے خلاف ہونے والی عالمی یلغار کے مقابلے میں عقلی، اخلاقی اور ایمانی انداز میں دفاع کریں گے۔
رہبرِ جدید انقلابِ اسلامی کے ساتھ ہمارا یہ میثاق ایمان، ذمہ داری اور خدا سے محبت پر مبنی ایک عہد ہے؛ ولایت کے محور پر قائم ایسا خالص وعدہ جو حضرت صاحب الزمان (عج) کے ظہور تک برقرار رہے گا۔
حوزۂ علمیہ سے وابستہ معزز حضرات بھی نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے اس میثاق نامے کی تائید کر کے اس عہد میں شریک ہو سکتے ہیں۔
https://search.eitaa.com/?url=https://survey.porsline.ir/s/V0HsdV0b









آپ کا تبصرہ