اتوار 24 مئی 2026 - 15:46
قم المقدسہ میں امام محمد باقرؑ کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا، آیت اللہ نوری ہمدانی کی شرکت

حوزہ/ قم المقدسہ میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک پُرسوز مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ایک پُرسوز مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ مجلس قم میں آیت اللہ نوری ہمدانی کے دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی، دینی اور اخلاقی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایران کے مشہور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رفیعی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور ذاکرین و مرثیہ خواں حضرات نے اہل بیت علیہم السلام کے مصائب بیان کیے اور شہادتِ امام محمد باقرؑ پر پرسوز مرثیہ خوانی کی۔

مجلس میں بڑی تعداد میں علماء، طلبہ اور عوام الناس شریک ہوئے اور امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت و تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha