منگل 26 مئی 2026 - 16:05
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: عرفہ کے دن دوسروں کے لیے دعا کریں

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں روزِ عرفہ کی روحانی عظمت اور اہل بیت علیہم السلام کے حقیقی پیروکاروں کے اخلاقی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین عرفہ کے دن اپنی ذات کے بجائے دوسروں، خصوصاً شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں روزِ عرفہ کی روحانی عظمت اور اہل بیت علیہم السلام کے حقیقی پیروکاروں کے اخلاقی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین عرفہ کے دن اپنی ذات کے بجائے دوسروں، خصوصاً شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے دعا کیا کرتے تھے۔

انہوں نے فرمایا کہ مرحوم شیخ مفید اور دیگر اکابرین نے نقل کیا ہے کہ بعض بزرگ اصحاب جب جبلِ عرفات سے واپس آتے تھے تو ان کی آنکھیں مسلسل گریہ کی وجہ سے سرخ اور اشکبار ہوتیں۔ جب ان سے پوچھا جاتا کہ آپ اتنا کیوں رو رہے ہیں جبکہ خداوند عالم "ارحم الراحمین" ہے، تو وہ جواب دیتے تھے:

“ہم نے اپنے لیے ایک قطرہ اشک بھی نہیں بہایا بلکہ صرف اپنے دوستوں اور شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے دعا کی ہے۔”

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ یہ دراصل اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کا اثر تھا، کیونکہ روایات میں وارد ہوا ہے کہ جو شخص دوسروں کی مشکل حل کرے یا ان کے لیے دعا کرے، خداوند متعال اس کی اپنی مشکلات کو کئی گنا زیادہ آسان فرما دیتا ہے۔

انہوں نے مؤمنین کو نصیحت کی کہ روزِ عرفہ کو صرف اپنی حاجات تک محدود نہ رکھیں بلکہ امت مسلمہ، مظلوموں، مومنین اور انسانیت کی بھلائی کے لیے بھی دعا کریں، کیونکہ ایثار اور دوسروں کے لیے خیر خواہی اسلامی تربیت کا اہم حصہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha