حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی جانب سے آج 7 جون 2026ء کو انگلینڈ کے شہر پیٹربورو میں نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں معروف خطباء حضرات نہج البلاغہ کے علمی، فکری اور تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس کے دوران مرکز افکار اسلامی کی جانب سے منعقدہ "نہج البلاغہ مقالہ نویسی مقابلہ 2026ء" کے نتائج کا بھی باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین، طلبہ اور اہلِ قلم نے شرکت کی اور نہج البلاغہ کے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالات پیش کیے۔
منتظمین کے مطابق کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگی اور دنیا بھر سے ناظرین اس میں آن لائن شرکت کر سکیں گے۔
یہ کانفرنس نہج البلاغہ یوٹیوب چینل (nahjulbalagha1) سے براہِ راست نشر کی جائے گی:
https://youtube.com/@nahjulbalagha1?si=D7YeCO7uJ5_eqafu
منتظمین نے معارفِ نہج البلاغہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید علمی پروگراموں اور تازہ اپڈیٹس کے لیے نہج البلاغہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔
کانفرنس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایسے علمی پروگرام نہج البلاغہ کی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسل کو امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے افکار سے روشناس کرانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔










آپ کا تبصرہ