حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے سنندج کی نماز جمعہ کے اس ہفتے کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: امریکہ جو ہمیشہ دنیا میں انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار بنتا ہے، آج مسلمانوں بالخصوص مشرق وسطیٰ کے خلاف ہر طرح کے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور ان جرائم کا مقصد مسلمانوں کی دولت اور وسائل کو لوٹنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: جوہری علم سے استفادہ کرنا ہر ملک کا حق ہے اور کوئی بھی کسی دوسرے ملک کو اس علم کے حصول سے روک نہیں سکتا۔
مجلس خبرگان رہبری میں کردستان کے نمائندہ نے کہا: دنیا کی سپر طاقتیں اگر یہ چاہتی ہیں کہ اس اہم اور حیاتی علم پر صرف انہی کا اختیار ہو، تو یہ کھلی ناانصافی اور سراسر ظلم ہے۔
انہوں نے کہا: آج دنیا کو امن اور مفاہمت کی ضرورت ہے اور لوٹ مار اور فوج کشی کا دور اب ختم ہو چکا ہے کیونکہ عوام سکون اور آسودگی کے خواہاں ہیں۔
سنندج کے امام جمعہ نے ایرانی عوام کی میدانوں میں موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عوام کو میدانوں میں موجود ہوئے ۱۹۱ دن گزر چکے ہیں، جو ایران اسلامی کے ساتھ ان کی وفاداری کے جذبے کی واضح علامت ہے۔









آپ کا تبصرہ