اتوار 23 اگست 2026 - 18:17
دشمن اختلاف پیدا کرکے اسلام کو کمزور کرنا چاہتا ہے: آیت اللہ علم الہدیٰ

حوزہ/ خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا: شیعہ اور سنی اتحاد صرف نعروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے عملی طور پر دکھانا ضروری ہے۔ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اسلام کو کمزور اور دین کی بنیادوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خراسان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے کہا: شیعہ اور سنی اتحاد صرف نعروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے عملی طور پر دکھانا ضروری ہے۔ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرکے اسلام کو کمزور اور دین کی بنیادوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے مشہد میں صوبہ خراسان رضوی کے مشترکہ شہروں کے شیعہ و سنی ائمہ جمعہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا سب سے بڑا محور ہیں۔ شیعہ اور سنی دونوں رسول اللہ (ص) سے محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، اس لیے اسی مشترک محبت کو عملی اتحاد کی بنیاد بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ظلم، استکبار اور غیرخدائی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا شامل ہے۔ مسلمان دنیا میں ہونے والے مظالم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہ سکتا، خاص طور پر جب مظلوم مسلمان ہوں۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ مسلمان آپس میں لڑیں اور ایک دوسرے کو رد کریں، تاکہ وہ اپنے مقاصد آسانی سے حاصل کرسکے۔ اس لیے شیعہ اور سنی مسلمانوں کو دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی اتحاد وہ ہے جسے عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور محسوس کریں۔ ائمہ جمعہ کو چاہیے کہ سماجی اور قومی مسائل میں مشترکہ موقف اختیار کریں اور عملی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف وحدت کی بات کرنا کافی نہیں؛ اگر کسی شہر میں شیعہ اور سنی امام جمعہ الگ الگ موقف اختیار کریں تو دشمن اس اختلاف سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اہم اجتماعی معاملات میں متحد ہوکر ایک آواز میں بات کی جائے۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے شیعہ و سنی ائمہ جمعہ کو مشورہ دیا کہ وہ مشترکہ اجتماعات میں ایک ساتھ شرکت کریں اور عوام کو عملی طور پر دکھائیں کہ مسلمان اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ متحد اور دشمن کے مقابلے میں یکجا ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha