-
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں زبردست بم دھماکہ، کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک
حوزہ/ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک زبردست بم دھماکے میں کم از کم 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دھماکہ پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری سے قبل ہوا۔
-
سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ:
حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت کرنا ہے
حوزہ / سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: حوزاتِ علمیہ کا اہم کام ممتاز طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کی شناخت اور ان سے بہتر علمی استفادہ کرنا ہے۔
-
اصفہان میں منعقدہ 19ویں قرآن و عترت نمائش کے لئے آیت اللہ العظمی مظاہری کا پیغام
حوزہ / ایران کے نامور عالم دین آیت اللہ مظاہری نے اصفہان میں منعقد ہونے والی 19ویں قرآن وعترت نمائش کے لیے پیغام ارسال کیا ہے۔
-
غزہ میں نصف ملین لوگ بھکمری کے دہانے پر ہیں: امام جمعہ منامہ بحرین
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور نے کہا: ظالم صہیونیوں نے غزہ جانے والی امداد کو روک کر نصف ملین فلسطینیوں کو فاقہ کشی اور بھکمری کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔
-
’اسلام اور ہندوئیزم میں منجی موعود کے تصور‘پر بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ یہ کانفرنس اسلام و ہندوئیزم کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد ہوا جس میں ہندوستان اور ایران کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
-
ایک بار پھر لاکھوں یمنی فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر اترے
حوزہ/ یمن کے مختلف شہروں میں اس ملک کے لاکھوں لوگ نکل آئے اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
-
مولانا اختر حسین طاب ثراہ مبارکپوری
حوزہ/عالیجناب، عزت مآب، مولانا اختر حسین طاب ثراہ مبارکپوری کی ولادت 12؍مارچ 1925 کو محلہ شاہ محمد پور، قصبہ مبارکپور، اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا کے ایک معزز خانوادے میں ہوئی۔ آپ نے ناظرہ قرآن اپنی والدہ سے مکمل کیا اور ابتدائی تعلیم مبارکپور، اعظم گڑھ کا سب سے پہلا اور نایاب ونادر مدرسہ’’ باب العلم‘‘ مبارکپور، اعظم گڑھ، یو پی، انڈیا سے حاصل کی۔
-
غزہ کے حوالے سے غیر جانبدار نہیں رہا جا سکتا: حزب اللہ
حوزہ/ حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے میں غیر جانبدار رہنا ممکن نہیں۔
-
مبلغین قرآن، دعا اور حالات حاضرہ کو اپنی تبلیغ کا محور بنائیں، حجت الاسلام سید طہ
حوزہ/ چھورکا ہاؤس راولپینڈی میں علمائے امامیہ شگر کے صدر حجۃالاسلام سید طہ شمس الدین موسوی کی صدارت میں علماء و طلاب شگر کا استقبالِ ماہ مبارک رمضان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسین گنجی:
ائمہ معصومین (ع) انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین گنجی نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام انسانیت کے لیے بہترین، نمونہ اور ماڈل ہیں کیونکہ یہ حضرات خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی طرف رہنمائی کرنے والے ہیں۔
-
حوزہ علمیہ خواہران کی محقق:
نظامِ اسلامی کے بلند اہداف کو حاصل کرنے کے لیے صبر و استقامت کی ضرورت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی محقق نے کہا: اگر ہم واقعی انقلاب اسلامی کی اقدار اور نظریات کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو جہاد تبیین کے میدان میں درست اور سنجیدگی سے فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر
تقویم حوزہ:۲۹؍شعبان المعظم ۱۴۴۵-۱۰؍مارچ۲۰۲۴
حوزہ/تقویم حوزه:اتوار:۲۹؍شعبان المعظم ۱۴۴۵-۱۰؍مارچ۲۰۲۴
-
حدیث روز | مسلمان کی عزت و آبرو کی حفاظت کا نتیجہ
حوزہ / حضرت امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں مسلمان کی عزت و آبرو کی حفاظت کے متعلق ایک نکتہ بیان فرمایا ہے۔
-
جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی اجلاس کا انعقاد:
قومی بہبود اور عوامی مسائل کی داد رسی ہمارا بنیادی مقصد، آغا سید حسن
حوزہ/ جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت 9 مارچ بروز سنیچر اریگیشن کالونی سمبل بانڈی پورہ میں ایک اعلیٰ سطحی جلسہ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جلسہ کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی اور جلسے کے توسط سے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔
-
حماس نے جنگ بندی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا
حوزہ/ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی رکاوٹوں اور خلاف ورزیوں کے جواب میں قاہرہ میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
-
عالمی طاقتوں کو پاکستان میں جمہوریت پسند نہیں، جعلی مینڈیٹ کے حامل ان لوگوں کو مسلط کردیا گیا، سراج الحق
حوزہ/ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ نئی حکومت سے توقع تھی کہ فلسطین کی آزادی کا روڈ میپ دے گی، لیکن وزیراعظم نے اپنی پہلی تقریر میں مظلومین غزہ کا نام تک نہیں لیا، پہلے اسمبلی اجلاس میں گھڑیاں، لوٹے اور بوٹ لہرائے گئے، گالم گلوچ ہوئی، ثابت ہوگیا دھاندلی زدہ حکمرانوں کو قوم کی کوئی پروا نہیں، یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں۔
-
کام صرف خدا کے لئے؛
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے "تنظیمی مکتب" کی پہلی خصوصیت
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے تنظیمی مکتب کی پہلی خصوصیت صرف اور صرف خدا کیلئے کام کرنا ہے۔ اسی لیے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھی ریا، خودنمائی اور خودپسندی سے پرہیز کرتے تھے۔ آپ جب سعودی عرب میں "برائت از مشرکین" کا معرکہ انجام دینے اور سعودی زندانوں میں قید و مشقت کے سخت ترین ایام گزار کر واپس پاکستان پہنچے تو کسی انفرادی یا اجتماعی محفل میں اپنے اوپر ہونیوالے ایسے کسی واقعہ یا تشدد کا ذکر نہیں کیا، جس میں انکی تعریف یا ستائش کا کوئی پہلو نکلتا تھا۔ جب میرے جیسے دوستوں نے بہت اصرار کیا تو بڑے دھیمے لہجے میں جواب دیا "میرا ثواب کیوں ضائع کرتے ہو؟ میں نے خدا کیلئے ایک کام انجام دیا ہے۔ اسے دوسروں کے سامنے پیش کرکے ایک خالص عمل کو کیوں ضائع کر دوں۔"
-
ایم ڈبلیو ایم کراچی کا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم احتجاج
حوزہ/ جامع مسجد خوجہ شیعہ اثنا عشری کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان دو ریاستی حل کی بات کرکے فلسطین کاز کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہو رہی ہے، فلسطینی مزاحمت نے دو ریاستی حل کو دفن کر دیا ہے۔
-
پارا چنار میں ری کاونٹنگ کی آڑ میں کوئی کھلواڑ برداشت نہیں کرینگے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آرڈر کے مطابق ہم سوموار والے دن عمران خان سے ملیں گے، ہمیں امید ہے کہ قانون پر عملدرآمد ہو گا اور ہماری ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
-
خیرپور میرس میں استقبال ماہ رمضان المبارک و مبلغین ورکشاپ
حوزہ/ ورکشاپ میں معزز علماء کرام نے مبلغین کو تزکیہ نفس کے مہینے میں عوام الناس کو دین اسلام کی طرف صحیح سمت میں دعوت دینے پر مفصل خطابات کئے۔
-
کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے زیر اہتمام جشن ولادت امام مہدیؑ و تقریبِ حلف برداری کا انعقاد؛
امام مہدی (عج) کے منتظرین، نائب امام کی قیادت کو قبول کریں، حجۃ الاسلام غلام عباس رئیسی
حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امام مہدی (عج) کے علمی نائب مرجع تقلید ہیں اور سیاسی نائب ولی فقیہ ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای ولی فقیہ بھی ہیں اور مرجع تقلید بھی، اگر امام مہدی (عج) کے منتظرین ہیں، تو نائب امام کی قیادت کو قبول کریں۔
-
رہبر معظم کی حوزہ علمیہ اور طلاب سے توقع
حوزہ/ آج جو بھی تعلیم کی غرض سے حوزہ علمیہ میں داخلہ لے رہا ہے اس کے ذہن میں شرع سے ہی یہ بات ہونی چاہئے کہ میں اپنی ایک اچھا طالب علم، ایک اچھا استاد اور حوزہ علمیہ کا اہم رکن بنوں گا، اور اس کے ذریعہ نظام اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے حکام کی مدد کروں گا۔
-
تصاویر/ بحرین کے دار الحکومت منامہ میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے الدراز علاقے میں عوام نے ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے غزہ کی حمایت کی اور یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے جاری حملوں کی مذمت کی۔
-
ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں: ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن ہندوستان
حوزہ/ ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کے ایک ہندوستانی گروپ (HRF) نے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت کو اسرائیل سے تعلقات توڑ دینے چاہئیں جو غزہ میں شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔
-
غزہ میں خوراک کے منتظر لوگوں کے سروں پر امدادی پیکٹ میزائل کی طرح گرے، 5 جاں شہید
حوزہ/ امریکی فوج کی طرف سے پیراشوٹ کے ذریعے گرائے گئے کچھ خوراکی پیکٹ میزائل میں تبدیل ہو گئے اور غزہ میں کھانے کے منتظر لوگوں کے ہجوم پر گرے جس سے کم از کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
-
جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس ممبئی میں "سیمینار مبلغین" کا انعقاد
حوزہ/ جامعۃ الامام امیر المؤمنین علیہ السلام نجفی ہاؤس ممبئی میں مورخہ 4/5/6 مارچ 2024 کو جامعہ کے شعبہ تبلیغ سے وابستہ مبلغین کا ایک بہترین سیمینار بہترین انتظامات کے ساتھ اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا اس سال سیمینار کا چھٹا دور تھا جو کہ دو سال کے وقفے سے برگزار کیا جاتا ہے۔
-
ڈاکٹر شفقت شیرازی کی لبنان میں مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ سے ملاقات
حوزہ/سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بیروت میں انٹرنیشنل سپورٹ آف مقاومت آپشن فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحییٰ غدر سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔