-
حج کے ضوابط جاری،بیرون ملک کے عازمین کو مقررہ ویکسین لگوانا لازمی قرار
حوزہ/ سعودی عرب نے امسال اندرون ملک اور بیرون مملکت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے لیے منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی ہے۔ ویکسین ذوالحجہ سے قبل لگوانی لازمی ہو گی۔
-
ہندوستان میں وسیم رضوی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری
حوزہ/ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف آج بعد نماز جمعہ ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
-
شیعہ اور سنی اسلام کے دو توانا بازو، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں انہیں آپس میں متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی مودی سرکار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
-
قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں محفل میلاد حضرت امام حسین (ع) کا انعقاد:
امام حسین (ع) کا حماسی اقدام توہین قرآن و رسالت کے خلاف سر فروشانہ رد عمل، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان کشمیر نے کہا کہ قرآن کریم کی ترمیم اور تنسیخ کی باتیں استکباری ایجنڈے کی کڑیاں ہے اس طرح کے ارتدادی نظریات قرآن مقدس کی اعتباریت اور عظمت کو ذرا بھر متاثر نہیں کرسکتے۔
-
کرگل؛ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام تین روز جشن محفل کا انعقاد
حوزہ/ جشن ولادتِ با سعادت خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام، ولادت با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام اور ولادت با سعادت علمدار حسین حضرت ابل الفضل العباس علیہ السلام کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام مسلسل تین روز جشن محفل کا اہتمام۔
-
اللہ کی ایک عظیم نعمت ’’وقت‘‘ ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ اللہ کی ایک عظیم نعمت وقت ہے، جس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا جب کہ ہمیں اس کا بھی حساب دینا ہوگا، مجلسوں میں تاخیر کہ جس کی جانب ہم توجہ نہیں دیتے، منبر سے وہی بیان ہو جو قرآن و احادیث کے مطابق ہو، ذاتیات بیان کرنے کی یہ جگہ نہیں ہے، کیوں کہ اس میں بھی لوگوں کا وقت صرف ہوتا ہے، لہذا ایسے کو منبر دیں جو اس کا حق ادا کرے۔
-
لبنان کو درپیش مشکلات کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے، سید حسن نصراللہ
حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے یوم الجریح (یوم جانباز) کے موقع پر لبنان میں علاقائی اور اندرونی صورتحال نیز کابینہ کی تشکیل میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں گفتگو کی۔
-
متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کے زیر اہتمام امام حسین (ع) اور احیای ولایت کے عنوان سے علمی نشست کا انعقاد +تصاویر
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین آقای سید سعید موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے ذریعے ولایت الہی اور ولایت طاغوت کو ہمیشہ کیلئے عیاں کیا ہے اور دونوں ولایتوں کو صاف و شفاف طریقے سے بیان کیا ہے۔ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے آج کے دور میں ولایت الہی کے احیاء کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
-
سانکو و تےسورو میں انجمنِ صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن میلاد سید الساجدین کا انعقاد
حوزہ/ ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021 بروز سوموار ایک یک روزہ سمینار بعنوان "دفاع از قرآن کریم" کی انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا اور امت مسلمہ سے اس سمینار میں کثیر تعداد میں شرکت فرمانے کی اپیل کی گئی۔
-
کردار کشی، پگڑیاں اچھالنا کلچر بن گیا، سیاستدان اپنی روش کا جائزہ لیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس پاکستان کے سربراہ نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی کوشش سے تین سال قبل ایران کے دینی مراکز و مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی پاکستان آئے تو تمام مسالک کے مدارس کے قائدین کے اس اتحاد سے بہت متاثر ہوئے۔مگر افسوس اب حکومت نے اس اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر نئے بورڈز بنا کر کوئی قابلِ تعریف اقدام نہیں کیا۔
-
ولادت باسعادت سردار کربلا و علمدار کربلا کے سلسلے میں بالی ہیرن پٹن میں محفل نور کا انعقاد/ اہلبیتؑ سے تمسک کے بعد کوئی مسلمان گمراہ نہیں ہوسکتا، مقررین
حوزہ/ مقررین نےحضرت امام حسین ؑ ،حضرت ابوالفضل العباس ؑ اور سید الساجدین ؑ کو عالم بشریت کے لئے چراغ ہدایت اور رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرآشوب و پر فتن دور میں تمام انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل کائنات کی ان عظیم الشان ہستیوں کی سیرت طیبہ میں مضمر ہے ۔
-
ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے خود داری کے نظریہ پر عمل لازم ہے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ خارجہ پالیسی کمزور، عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا، داخلہ پالیسی ناکام بنیادی حقوق اور شہری آزادیوں پر قدغنیں اور زیادتیاں جاری۔
-
5شعبان امام سجاد (ع) کے جشن میلاد کا پر مسرت دن
حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے 5شعبان امام سجاد علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر تمام قارئین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
-
امریکہ اور اسرائیل یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا نے اپنے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے یزیدی فکر رکھنے والوں سے اظہار نفرت کرنا سنت حسینی ہے دنیا میں امریکہ اور اسرائیل یزیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
-
امام سجاد (ع) اور قرآن مجید سے الفت و محبت
حوزہ/ موجودہ عہد کے سیاسی اصولوں کو سمجھو اگر تم مسلمان ہو اورخدا رسولؐ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی الفت و محبت کے دعویدار ہو تو قرآن اور دین کا بنظر ِ غائر مطالعہ اور قرآن مجید اور سیرت نبوی کی اتباع کرو۔
-
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
مولانا سید مشیر حسین سرسوی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ ذاکر سید الشہداء اور مبلغ اسلام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مشیر حسین نقوی سرسوی اس دارِ فانی سےدار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔
-
حدیث روز | امام سجاد (ع) کی اپنے فرزند کو نصیحت
حوزہ / امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں اپنے فرزند کو دوسروں پر ظلم و ستم سے پرہیز کرنے کی نصیحت کی ہے۔
-
علیگڑھ؛ حضرت عباس (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر سبیل کا اہتمام
حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی یاد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی او پی ٹی گیٹ کے سامنے مفت میں غذائی اشیاء تقسیم کی گئی۔
-
جمعیۃ علمائے ہند نے مسلم بچوں کے ساتھ ہندو بچوں کوبھی اسکالر شپ دی
حوزہ/ جمعیۃ علمائے ہند جس طرح رفاہی اور بازآبادکاری کے کاموں میں مذہبی تفریق سے اوپر اٹھ کر ضرورت مند لوگوں کو امداد فراہم کر رہی ہے اسی طرح اس نے تعلیم کے میدان میں بھی اسکالرشپ دینے میں مذہبی تفریق کی دیوار کو توڑتے ہوئے مسلم بچوں کے ساتھ ہندو بچوں کو بھی اسکالر شپ دی ہے جن کا تعلق مختلف صوبوں سے ہے اوراس کے لئے اسکالر شپ کی رقم دوگنا کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
-
آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کا ہنگامی اجلاس، وسیم رضوی کے بیان کی سخت مذمت/ اس طرح کی حرکت اکیلے نہیں کرسکتا، وہ صرف ایک آلہ کار ہے، مولانا صائم مہدی
حوزہ/ شیعہ پرسنل لا بورڈ کا آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں وسیم رضوی کے متنازع بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ وسیم رضوی کے تعلق سے کوئی فتویٰ نہیں دیا جائے گا کیونکہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
-
ہم سب اس ملک میں انقلاب کے محافظ ہیں، آیت اللہ فاضل لنکرانی
حوزہ/ مرکز فقہی ائمہ اطہار کے سربراہ نے ماہ شعبان کے فضائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مناجات شعبانیہ انسان کی بلند پروازی کا باعث ہیں۔
-
آسان اور مسنون نکاح کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی پہل
حوزہ/ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے تمام لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ شادی میں جہیز لینا اور دیگر رسومات ادا کرنا شریعت کے حساب سے کتنا غلط ہے۔
-
روضۂ حضرت عباس (ع) کے خدّام نے امام حسین (ع) کی ضریح مبارک کے پاس جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی
حوزہ/ مجلس ادارہ، سیکشنوں کے سربراہان اور دیگر خدام پر مشتمل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے امام صاحب العصر والزمان عجّل اللہ فرجہ الشريف کو امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔
-
لاہور میں نو منتخب سینٹر اعجاز چوہدری سے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ملاقات، پنجاب انتظامیہ کے متعصبانہ اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پنجاب میں عزاداروں پر قائم کیے جانے والا بلاجواز مقدمات کے اندراج کو ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا، پرامن شہریوں کے نام شیڈول فور میں شامل کرنا علاقائی امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔
-
ساہیوال میں جشن ولادت امام حسین (ع) و مدرسہ شہید حسینیؒ کا افتتاح/ امام حسین پوری بشریت کے لیے راہ نجات، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ امام حسین دنیا کے تمام حریت پسندوں کے امام ہیں اور بشریت کی نجات اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ اس سرمشق حسینی کو تکرار کریں کہ جس کی مشق امام حسین علیہ السلام کربلا کی تپتی ریت پر اپنے لہو سے کر گئے ہیں۔
-
ہندوستان؛ شیعہ وقف بورڈ میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر ہائیکورٹ کی سرزنش، حکومت سے جواب طلب
حوزہ/ الہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد شیعہ وقف بورڈ میں انتخابات کروائے، ساتھ ہی وقف اور محکمہ اقلیتی بہبود کے خصوصی سکریٹری کی سطح کے افسران بھی 25 مارچ کو عدالت کو بتائیں کہ اس سمت میں کیا کارروائی کی گئی ہے۔
-
اخلاص و وفا کا پیکر
حوزہ/ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ذات فضائل و کمالات کا پہاڑ ہے۔ شجاعت کے میدان میں قدم رکھیں تو شجاعت کی معراج، وفاؤں کی تلاش ہو تو اخلاص و وفا کا پیکر، قوت و ہیبت کے سمندر میں غوطہ زن ہوں تو قوت و ہیبت کا بیکران سمندر نظر آتے ہیں۔
-
امام حسین (ع) انسانی فضائل و کمالات اور اسلامی اخلاق کے نمونۂ عمل، حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری
حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے کہا کہ آج کے پر فتنہ دور میں میں غازی با وفا کی بصیرت سے درس لیتے ہوئے حق اور درست راہ کا انتخاب اور اپنے زمانے کے امام کی اطاعت کرنے کی ضرورت ہے۔