سعودی عرب
-
یمن میں جنگ بندی، 34 ملکی سعودی اتحاد نے شکست تسلیم کر لی
حوزہ/ یمن پر 7 سالہ جارحیت میں ناکامی کے بعد سعودی اتحاد نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اتحادیہ عرب کے سربراہ کی یمن میں صلح کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں اور مذاکرات میں کامیابی کی شرط کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔
-
بلجیم میں سعودی سفارتخانہ کے سامنے شیعہ مسلمانوں کی حمایت میں احتجاج
حوزہ/ بلجیم میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے شیعہ کمیونٹی بلجیم نے جمع ہوکر سعودی حکام کی جانب سے 41 بے گناہ شیعہ مسلمانوں سمیت 81 قیدیوں کے سر قلم کردئیے کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور شیعوں پر جاری مظالم کی مذمت کی۔
-
قومی یوم استحکام پر یمنی عوام کا ملک گیر مارچ
حوزہ/ یمنی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا ذمہ دار قرار دیا اور جارح ممالک کو امریکی سازشوں پر عمل پیرا بتایا۔
-
یمن مقاومت۔۔۔۔۔اپڈیٹس؛
امریکی نگرانی میں 10,000 سے زیادہ یمنی ہلاک اور شہری زخمی ہوئے، سید بدرالدین عبد الملک الحوثی
حوزہ/ یمن کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال اور اس کے عوام کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ نے کہا کہ سعودی جارح اتحاد کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں نے بھی زیادہ تر بین الاقوامی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
-
۲سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی (ص) میں اعتکاف کی اجازت
حوزہ/ سعودی حکومت نے دو سال بعد رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
انصار اللہ یمن کا حملہ؛ جدہ ایئرپورٹ سیل
حوزه/کل رات سعودی عرب آرامکو تیل کی تنصیبات پر انصار اللہ یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ کے ہوائی اڈے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
-
مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری:
سعودی حکام کا عقیدے اور نظریئے کے اختلاف پر 81 افراد کے سرقلم کردینا شدت پسندی کی بدترین مثال
حوزہ/ سعودی عرب میں شعائر اسلام کی صریحاً توہین کی جا رہی ہے، بت خانوں، جوئے خانوں اور ناچ گانوں کی عریاں محفلیں سرکاری سرپرستی میں جاری ہیں، اگر پابندی ہے تو صرف اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ذکر پر پابندی ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمی مظاہری کی ظالم سعودی حکومت کی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت
حوزه/آیۃ اللہ العظمی مظاہری نے اپنے ایک بیان میں بڑی تعداد میں شیعوں اور شہریوں کو پھانسی دینے کی سعودی ظالم حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
آل سعود کے ڈالروں نے عالمی برادری کی زبان بند کر رکھی ہے: آیت اللہ مکارم شیرازی
حوزہ/ ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ افغانستان، پاکستان، یمن، عراق، شام اور دیگر اسلامی ممالک میں بہائے جانے والے خون ناحق کا انتقام ضرور لے گا اور مستقبل قریب میں ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
-
سعودی عرب کی حکومت ظلم و بربریت میں یزید و معاویہ اور فرعون کے راستے پر گامزن، مولانا ذاکر حسین جعفری
حوزہ/ سعودی عرب اور اسرائیل کے جرائم میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کو امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ سعودی عرب نے ایک دن میں 81 افراد کے سر قلم کرکے اپنے ہولناک جرائم کی فہرست میں ایک اور سنگین جرم کا اضافہ کردیا ہے ۔
-
بن سلمان نے پھر مسلمانوں کوقتل عام کیا
حوزہ/ قطیف علاقے کے بے گناہ مسلمانوں کو منحوس سعودی شہزادے کی طرف سے حالیہ پھانسی کی اجتماعی سزائیں اور آٹھ سال سےیمن کے مظلوم مسلمانوں پر سعودیہ عربیہ کے گرتے ہوئے میزائل دنیا کو بتارہے ہیں کہ یہ ہوا وہوس کے بندےاپنے کالےجرائم اور درندگی کو داڈھی عقال اور اسلام میں چھپا چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں اور شدت پسندی ودہشت گردی کرکے دشمنان اسلام کوخوش کررہے ہیں۔
-
تصاویر/ دنیا بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ اسکتبار جہانی کی ایما پر دنیا بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف حوزہ علمیہ قم میں علماء اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی موجودگی میں آل سعود اور استکباری قاتلوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
امام خمینی میوریل ٹرسٹ کی جانب سے آل سعود کے سفاکانہ اقدام کی شدید مذمت
حوزہ/ آل سعود نےاپنے صہیونی آقاوں کے اشارے پر حق گو اور حق پسند لوگوں کے خلاف اپنے سفاکانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس سے ان کے باطل آقاوں کے مکروہ چہرے سامنے آگئے ہیں۔
-
آل سعود کی ظالم حکومت نے ایک بار پھر ظلم و نا انصافی کی حد کردی : حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ سعودی عرب میں آل سعود کی ظالم حکومت نے گزشتہ روز ۸۱ افراد کو ایک ہی دن میں سر قلم کر کے موت کے گھاٹ اتار دئیے جن میں ۴۱ سے زیادہ بے قصور و بے گناہ شیعہ مومن بندے تھے مزید براں ان میں ایک ۱۳سال کا عبداللہ الزاہر نام کا خوبصور ت نونہال شیعہ بچہ بھی شامل ہے۔
-
طلاب و اساتیذ حوزه علمیه امام صادق علیہ السلام، واشی ممبئی:
سعودی حکومت کے ظلم و بربریت کی تاریخ میں ایک سیاه دن
حوزہ/ ظالم و جابر حکومت سعودی نے اہلبیت (ع) کے چاہنے والے41 نوجوانوں کو صرف اس جرم میں پھانسی پر چڑہا دیا کیونکہ وہ حکومت سے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے جس بے رحمانہ طریقہ سے ان کا قتل عام کیا گیا۔
-
آل سعود کی مجرمانہ حرکتوں پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار کی خاموشی افسوسناک: مولانا سبط محمد شبیر
حوزہ/ حق کی بات کرنے والوں کا سرقلم کرنا انسانی اسلامی اور اخلاقی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار آل سعود کے مجرمانہ حرکات پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
-
آل سعود عالم اسلام کے ماتھے پر بدنما داغ: مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ جلاد صفت حکمرانوں کے ان غیر انسانی و غیر اخلاقی اقدامات سے حق پرمبنی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا بلکہ اس طرح کے نازیبا اقدامات جابر و ناجائز حکمرانوں کی نابودی کا باعث بنے گے۔
-
سعودی عرب کربلا بن گیا یزید وقت نے اپنے بزرگوں کی تاریخ دہرائی، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر: دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل و ان کا بغل بچہ سعودی عرب ہے۔
-
داعش کا اصلی چہرہ ہے بن سلمان، اہل بیتؑ کونسل انڈیا
حوزہ/ امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر تھرکنے والی سعودی حکومت بے گناہوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ یمن میں کئی برسوں سے بے گناہوں حتی چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے قتل و خون ریزی کے مجرم سعودی حکام نے بے گناہوں کے قتل کا فرمان جاری کرکے اپنےد اعشی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔
-
حقیقی اسلام کی بڑھتی مقبولیت شیعہ نسل کشی کا اصل سبب: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بیان کیا کہ سیاسی شعور پیدا کرنے کے لئے اپنے بچوں کی سیاسی تربیت کیجئے اور یہ بغیر دولت علم کے ممکن نہیں لہذا بچوں کی اچھی تعلیم کا بندوبست کرنا ہوگا۔
-
سعودی عرب میں شیعوں کی نسل کشی کا مذموم سلسلہ جاری،سعودی سرکار عالمی سطح پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث : مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری: سعودی عرب جو خود عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دیتا رہاہے اور استعماری طاقتوں کا اتحادی ہونے کے باعث مختلف ممالک میں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کا مجرم رہاہے ،وہاں کی ظالم حکومت نے حال ہی میں 81 افراد کو دہشت گردی کے غلط الزام میں موت کی سزادیدی ۔81 افراد میں 41 شیعہ فرقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔
-
نام نہاد شاہی گھرانہ انسانیت کے نام پر کلنک ہے: مولانا سید حمیدالحسن زیدی
حوزہ/ اس طرح کی ظالمانہ کاروائی کو دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے کہ ابھی چند دن پہلے پشاور کی مسجد میں نہتے نمازیوں کو بم سے اڑانے والے دہشت گرد بھی انھیں سعودی ظالموں کے زر خرید غلام ہیں جو اپنے آقاؤں کے اشارہ پر بے گناہوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
-
عقیدے کے اختلاف پر گولیوں سے بھون ڈالنا اور حقوق مانگنے والوں کے سر قلم کر دینا عالمِ اسلام کے زوال کی نشانیاں ہیں، علامہ حامد موسوی
حوزہ/ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ: اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی اور اہلِ قطیف کی گردن زدنی نے اہلِ اسلام کے دل چھلنی کر دیے، شیطنت و صیہونیت مسلم ممالک پر اپنے پنجے پھیلا چکی ہیں، او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کہاں ہے۔۔؟ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو او آئی سی لاکھ اجلاس کر لے کوئی طاقت مسلمانوں کو ذلت کے پاتال سے نہیں نکال سکے گی۔
-
مجمع علماء و واعظین پوروانچل،ہندوستان:
سعودی عرب اور چند پڑوسی ملکوں میں شیعوں پر ظلم و زیادتی اور نسل کشی تشویشناک
حوزہ/ یوں تو اقلیتوں بالخصوص شیعوں پر ظلم و ستم کی تاریخ بہت پرانی ہے مگر عصر حاضر میں پاکستان،افغانستان و سعودی عرب وغیرہ جیسے مسلمان ملکوں میں شیعہ قوم کی نسل کشی کا جو بھیانک اور خوفناک سلسلہ چل پڑا ہے وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے جمہوریت کے دور میں حد درجہ تشویشناک ہے۔
-
یمن کے بحران پر ایک منصفانہ نظر
حوزہ/کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ چالیس ملکی اسلامی اتحاد یمن پر حملہ کرنے پر مجبور کیوں ہوا؟ اس جنگ کا اصل قصور وار کون ہے؟
-
سال ۲۰۲۲ کے آغاز سے اب تک ۲۳ ہزار سے زیادہ یمنی بے گھر ہو چکے ہیں
حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یمن کی خطرناک صورتحال اور یمن میں جاری جنگ کے مسلسل اثرات پر گہری تشویش ہے جس سے روزانہ عام شہریوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
-
سیمینار "یمن کے خلاف جارحیت کے پہلؤوں کا جائزہ":
مزید ایک کروڑ 10 لاکھ یمنی خواتین اور بچوں کو جانی خطرہ لاحق ہے، محترمہ دینا سلیمان
حوزہ/ انڈونیشیا کے اسلامی انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ نے کہا: بلاشبہ یمنی عوام سعودی مظالم کے مقابلے میں ثابت قدم اور با استقامت ہیں اور سعودی عرب جنگ میں شکست کھا چکا ہے چنانچہ وہ یمن میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے۔
-
عرب امارات اور سعودی عرب، عراق میں شیعوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، اِمام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو عراقی معاملات میں مداخلت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک عراق میں شیعہ کی شیعہ سے جنگ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
یمن میں سعودی عرب کے انسانیت سوز مظالم پر شیعیانِ نائیجیریا کا احتجاجی مظاہرہ +تصاویر
حوزہ/ شیعیانِ نائیجیریا نے ابوجا شہر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد یمنی مظلوموں کی حمایت میں پرامن مظاہرہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے جاری جارحیت کو غیر قانونی اور مجرمانہ قرار دیا۔
-
کیا سعودی عرب یمن کے بحران پر واقعا صلح چاہتا ہے؟
حوزہ/ یمن کے شمال مغربی علاقے حرض پر سعودی فوجوں نے حملہ کیا 8 دن گھمسان کی جنگ ہوئی اور پھر سعودی ملٹری، پابرہنہ یمنیوں کے سامنے دُم دبا کر بھاگ گئی تو اب پھر سعودی عرب کو صلح یاد آ گئی ہے۔