انتخابات
-
مجلس علماء امامیہ کشمیر کے انتخابات کا انعقاد:
معاشرے کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے علماء کا متحدہ فورم عمل میں لایا گیا، مجلس علمائے کشمیر
حوزہ/ علمائے کرام ہم آہنگی کے ساتھ قومی مسائل حل کرنے کے متمنی ہے اور اس ہدف کو باہمی رواداری کے ساتھ پورا کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔علماء کا ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہونا اجتماعی مسائل کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور وہ ثابت قدمی کے ساتھ اس کارواں کو بام عروج تک پہنچائیں گے۔
-
بین الاقوامی جمہوری نظام میں اصلاح اور تبدیلی کی ضرورت، آیۃ اللہ مدرسی
حوزہ/ آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے بین الاقوامی جمہوری نظام میں رکاوٹیں پائے جانے پر زور دیا اور کہا کہ یہ رکاوٹیں سماجی بحرانوں اور امریکی حالیہ انتخابات کے بعد وجود میں آئی ہیں۔
-
صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم:
داخلی اور خارجی دشمنوں کی تمام کوششوں پر ایرانی عوام نے پانی پھیر دیا، مولانا سید احمد رضا زرارہ
حوزہ/ ایران کے موجودہ حالات اور دشمنوں کی انتھک کوششیں اور منحوس کرونا کی وبا کے باوجود ایرانی عوام نے اپنی سربلندی فراست اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رہبر کی آواز پر لبیک کہا اور حالیہ انتخاب میں بھر پور شرکت کر کے دشمن کے منھ پر زبردست طمانچہ رسید کیا اور اصلح امیدوار کو صدارت کیلئے منتخب کر کے بتا دیا کہ اہل بیت کے چاہنے والے نہ بکتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔
-
ٹرمپ اور جوبائیڈن کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ ایران کے صدارتی الیکشن میں ایسا نہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ہارنے والے کسی صدارتی امیدوار نے انتخابی دھاندلی کا الزام عائد نہیں کیا، جس سے امریکی اور اسلامی جمہوریت میں فرق صاف نظر آگیا ہے۔
-
سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور 2021 کے انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد
حوزہ/ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا: حوزہ علمیہ و ایران کی معزز قوم دنیا کے مظلوموں کے ساتھ اپنے تاریخی عہد کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام اور ان کے مددگاروں اور عہدیداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جو قوم کے مطالبات پر سپریم کونسل اور انتظامیہ کی خدمت کریں گے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی؛ انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ملت ایران
کل کے انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ملت ایران ہے جس نے ایک بار پھر دشمن کے بکے ہوئے میڈیا کے پروپیگنڈوں، سادہ لوح افراد اور بدخواہ عناصر کے وسوسوں کے مقابل قیام کیا اور ملک کے سیاسی میدان کے قلب میں اپنی بھرپور موجودگی کی مثال رقم کر دی۔
-
ایرانی قوم کے ایک صالح با کردار اور مجاہد عالم دین کے انتخاب سے اسلام دشمن استکباری قوتوں کو مایوسی، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے متولی اور پھر چیف جسٹس کی حیثیت سے عوام کی جس طرح خدمت کی امید ہے کہ صدر جمہوریہ کی حیثیت سے وہ خدمت کی اعلی مثال قائم کریں گے۔
-
حاج علی محمد میر ماگامی کشمیری؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی 13ویں صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت نے باطل پرست قوتوں کو کراری شکست دی
حوزہ/ جموں و کشمیر تنظیم المکاتب کے سنیئر و بزرگ رہنماء الحاج علی محمد میر ماگامی نے کہا کہ ایرانی غیور عوام کی الیکشن میں شمولیت کرکے دنیا پیغام دیا ہےکہ ایران اسلامی انقلاب کا وہ تناور دار درخت ھے جس کی شاخیں مظلوم اقوام کا سایہ بن کر رہاہے۔
-
جانیئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ ابراہیم رئيسی کون ہیں؟
حوزہ/ ابراہیم رئيسی کی تاریخ ساز کارکردگی کی وجہ سے انھیں 2019 میں ایران کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا جہاں انھوں نے عدالتی اصلاحات بروئے کار لاتے ہوئے ایک طرف عدلیہ جیسے مقدس شعبے میں گھسی کالی بھیڑوں کو نکال باہر کیا تو دوسری طرف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے کئی موٹی گردن والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا نیز سستا انصاف فراہم کرتے ہوئے کئی ہزار قابل عفو قیدیوں کو رہبر معظم انقلاب کی موافقت سے آزاد کیا اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کئی نئے شعبے اور ایپس متعارف کروائیں آپکی اسی بے لوث اور انتھک خدمت کی وجہ سے ایرانی عوام نے ایک دردمند یتیم کو صلاحیت کی بنا پر اپنا نیا صدر منتخب کیا ہے۔
-
#اسلامی_جمہوریہ_ایران_الیکشن
پاکستان میں ایرانی سفیر کی انتخابات میں شرکت؛ انتخابات میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت دوسرے ممالک کے لئے ایک واضح مثال
حوزہ/ پاکستان میں ایرانی سفیر نے 13 ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کر کے ہمارے عوام کی موجودگی کو جمہوریت کے مظہر کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے میدان میں ایرانی قوم کی پرجوش شرکت وہ ممالک اور اقوام جو صحت مند جمہوریت کی تلاش میں ہیں، کے لئے ایک واضح مثال ہے۔
-
آیت الله العظمی سبحانی نے ایرانی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا
حوزه/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے آج صبح قم میں 13 ویں صدارتی انتخاب، دیہی اسلامی کونسل کہ چھٹی ، مجلس خبرگان کی وسط مدتی میٹنگ میں حصہ لیا اور موبایل بیلت باکس نمبر 162 میں اپنا ووٹ ڈالا۔
-
آیت الله العظمی مکارم نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا
حوزه/ آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے چند لمحے قبل تیروی صدارتی و چھٹے مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں اپنا ووٹ موبایل بیلٹ نمبر ۱۶۳ میں ڈالا۔
-
#اسلامی_جمہوریہ_ایران_الیکشن
آیت الله العظمی صافی نے انتخابات میں شرکت کی
حوزہ/حضرت آیت اللہ صافی گلپایگانی نے 13ویں صدارتی و 6ویں دیہی اسلامی کونسل انتخابات، قم میں اپنا ووٹ موبایل بیلٹ باکس نمبر 163 میں ڈالا۔
-
انتخابات میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت؛
ملت ایران آج آئندہ برسوں کے لئے ملک کا مستقبل طئے کرے گی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: " انتخابات کا دن ایران کی عوام کا دن ہے۔ آج کے دن کے مالک عوام ہیں۔ عوام ہی اپنے ووٹ سے آئندہ برسوں کے لئے ملک کے کلی اور کلیدی معاملات کا تعین کریں گے۔
-
ایران صدارتی انتخابات؛ ہندوستان کے مختلف شہروں میں پولنگ کا انتظام
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات آج جمع صبح 18جون سے منعقد ہوں گے، ملک ہندوستان میں بھی ایرانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے، جنہیں حق رائے دہی کی سہولت دی گئی ہے۔
-
رہبر انقلاب اسلامی:
بعض ممالک، جن کا نظام اکیسویں صدی میں بھی قبائلی طرز پر چل رہا ہے، کہتے ہیں کہ ایران کے انتخابات ڈیموکریٹک نہیں!
اسلامی جمہوریہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چھٹے انتخابات سے قبل رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی شام ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر ہونے والی تقریر میں، ایرانی عوام کو مخاطب کیا۔
-
انتخابات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب، بدھ 16 جون 2021 کو انجام پائے گا
حوزہ/ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی اسلامی کونسلوں کے انتخابات کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بدھ 16 جون 2021 کو تہران کے وقت کے مطابق شام 7:00 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق 7:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 8:00 بجے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کریں گے۔
-
عراق کےانتخابات میں ملکی اہم مفادات کو انفرادی مفادات پر ترجیح دیں، آیۃ اللہ مدرسی
حوزہ/ آیۃ اللہ سیدمحمدتقی مدرسی نے انتخابات اور دوسرے امور میں عراقی اہم مفادات کو انفرادی مفادات پر ترجیح دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
عراقی انتخابات کا بائیکاٹ،قومی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹنے کے مترادف، سید عمار حکیم
حوزہ/ سیدعمارحکیم نے عراقی سول سوسائٹی اداروں کوشعور اور آگہی کے ساتھ انتخابات میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی دعوت دی ہے۔
-
قابض افواج کا انخلاء،آئندہ حکومت کی ذمہ داری، حزب اللہ عراق
حوزہ/ حزب اللہ عراق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر ہماری حمایت ان امیدواروں کے لئے ہے جو بےباک،تجربہ کار،ملی و قومی اصولوں اور اعتقادی اقدار کے پابند ہوں۔
-
بشار الاسد 95 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھی مرتبہ شام کے صدر منتخب
حوزہ/ صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب:
انتخابات عوام کی خدمت کے لئے مقابلہ آرائی کا میدان ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب میں کہا کہ آئین کی نگراں کونسل کے آئينی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات میں عوام کے اصل مسائل کے حل کے لیے مضبوط اور قوی سیاستدانوں کی موجودگی پولنگ میں عوام کی بھرپور شرکت کا سبب بنے گی۔ ساتھ ہی امیدواروں کو نصیحت کی کہ وہ امریکی اور یورپی انتخابات کے مباحثوں کو آئيڈیل نہ بنائيں بلکہ اسلامی اخلاقیات کی پابندی کریں۔
-
ایران میں ہونے والے انتخابات جمہوریت کیلئے بہترین مثال، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ پوری دنیا کے لئے ایران کی انتخابی پالیسیاں، تمام نمائندگان کیلئے یکساں ہیں جس سے صحیح معنی میں جمہوریت کی تصویر پیش ہوتی ہے، ساتھ ہی باقی ممالک کو بھی ایسی ہی پالیسیاں مرتب کر کے جمہوریت کو تقویت مل سکتی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
انتخابات میں انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے
حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات کے بارے میں کچھ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات کے متعلق انسان کی عقل حاکم ہونی چاہئے۔ یا تو ہمیں مشکلات کے مقابلہ میں سرتسلیم خم کرنا پڑے گا یا ہمیں مضبوط ہونا پڑے گا اور آزادی و استقلال کے ساتھ ہی اپنے مسائل پر قابو پانا ہو گا"۔
-
اصغریہ آرگناٸیزیشن پاکستان ضلع دادو کی طرف سے کامیاب تنظیمی دورہ سندھ کے قدیمی شہر ٹلٹی میں کیا گیا
حوزہ/ اصغريہ آرگناٸیزیشن پاکستان ضلع دادو کے رہنماٶں کا ضلع بھر میں مختلف شہروں کا تنظیمی دورہ کیا گیا، جس میں کامیاب دورہ سندھ کے قدیمی شہر ٹلٹی میں کیا گیا۔ رہنماٶں میں اصغریہ آرگناٸزیشن پاکستان ضلعی صدر دادو محترم مشعیب احمد اصغری اور ضلعی تعلیم و تربیت سیکیٹری محترم سید ظاہر حسین شاہ کاظمی ساتھ تھے۔
-
اترپردیش شیعہ وقف بورڈ میں 20 اپریل کو انتخابات ہوں گے
حوزہ/ یوگی حکومت نے شیعہ وقف بورڈ میں منتظم مقرر کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ بدھ کی رات کو حکومت نے یہ فیصلہ لیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود کو شیعہ وقف بورڈ کے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چل رہی شیعہ وقف بورڈ انتخابات سے متعلق سماعت کے پیش نظر لیا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ میں 20 اپریل کو انتخابات کرائے جائیں گے۔
-
دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کا سالانہ انتخاب،حجۃ الاسلام شیخ طالب حسین سبحانی اور حجۃ اسلام شیخ حسن مقدسی صدر و نائب صدر منتخب
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی نے دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد سے وابستہ بزرگ علمائے کرام کا بحیثیت صدر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آنے والے ایک سال میں دفتر جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد کا اپنی طرف سے ہر ممکن خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دفتر سے منسلک تمام علمائے کرام سے بھی مکمل تعاون کی گزارش کی۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب
حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو آئندہ پانچ سال کے لیے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے، 1989 میں وفاق المدارس کے بانی صدر محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی بلامقابلہ صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔