نوجوان
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 46ویں یوم تاسیس کا پروگرام:
اصغریہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس نے ہزاروں جوانوں کو حقیقی دین محمدی (ص) کی طرف مائل کیا
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ اصغریہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس نے ہزاروں جوانوں کو سیکولرزم، سوشلزم ، قومپرستی ، جیسے بہت سارے باطل نظریات سے بچایا ہے اور نوجوانوں کو حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف مائل کیا اور یہ کار انبیاء جوانوں کی جہد مسلسل کی بدولت انجام پایا ہے۔
-
جوانان امامیہ فرینکفرٹ جرمنی کے زیر اہتمام " مغربی معاشرے میں مسلمان نوجوان" سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ سیمینار سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ جواد میولر نے اپنے خطاب میں مغربی معاشرے میں ایک نوجوان مسلمان کے ایمان و عمل کے اوپر روشنی ڈالی۔
-
امامیہ نوجوان بیداریِ ملت کی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہیں، علامہ شفقت شیرازی
حوزہ/ آئی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امامیہ نوجوان نامساعد ترین حالات میں بھی بیداری ملت کا پرچم لیکر کھڑے نظر آئے ہیں، نظریے کی پختگی، تقویٰ، اخلاص، جذبہ اور تحرک امامیہ نوجوانوں کا ہمیشہ سے خاصا رہا ہے۔
-
آئی ایس او نے خط ولایت کو اپنے دل و جاں سے لگایا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان دنیا کے مادہ پرست رہبروں سے اظہار برات کرتے ہوئے فقیہ عادل، نائب امام جامع شرائط کے پرچم تلے جمع ہوئے۔انہیں یہ فخر و اعزاز حاصل ہے کہ آج بھی فقہیہ عادل کا پرچم تھامے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم ان کی آواز گونج رہی ہے۔
-
ہمارے نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال اور سماجی سرگرمیوں میں ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان: ملک سنگین ترین دور سے گزر رہا ہے۔ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال اور سماجی سرگرمیوں میں انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھنا ہو گا۔ ملک و قوم کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی پوسٹوں سے دور رہا جائے جو مذہبی منافرت یاقومی انتشار کا باعث ہوں۔
-
ایران کے اساتذہ اور دانشوروں کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کا اساتذہ سے خطاب: آپ آئندہ نسلوں کو راستہ دکھانے والے ہیں، بچوں میں استقامت کا جذبہ، خود اعتمادی اور قومی تشخص پیدا کریں۔
-
طلبہ کے لئے رہبر معظم کی کلیدی سفارش: ہرگز مایوس نہ ہوئیے بلکہ امید کا سرچشمہ بنئے!
حوزہ/ آپ طلبہ سے میری سفارش بے عملی اور مایوسی سے پرہیز کی ہے۔ ہوشیار رہیے۔ یعنی اپنا خیال رکھیے، اپنے دل کا خیال رکھیے، ہوشیار رہیے کہ بے عملی کا شکار نہ بن جائيے، نا امیدی میں مبتلا نہ ہو جائیے۔
-
بڑا بننا ہے تو پڑھو لکھو، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/سکریٹری تنظیم المکاتب نے روایت نقل کی کہ آج تم اس نسل کے بچوں میں شمار ہوتے ہو۔ عنقریب اگلی نسل کے بزرگوں میں شمار ہو گے۔ لہذا تمہیں چاہئیے کہ علم حاصل کرو، جو یاد نہیں رکھ سکتے اسے لکھو اور گھر میں محفوظ رکھو۔" امام علیہ السلام نے حکم دیا کہ پڑھو اور لکھو کیوں کہ بڑے بننے کے لئے یہ دونوں باتیں ضروری ہیں۔
-
ماہ رمضان اور تربیت کے ایام
حوزہ/ آج اگر ہم مسلمان قوم کی بات کریں تو معلوم ہوگابچے اور نوجوان مذہبی امور سے دوری اختیار کررہے ہیں۔ اس میں مذہبی اختیارات کی کوتاہی بھی شامل ہے ، ساتھ میں دیگر وجوہات بھی۔مذہبی افراد خود کہیں نہ کہیں احساس کمتری کا شکار ہیں۔ بچوں اور جوانوں کو تسلی بخش جوابات نہیں دے پاتے جس سے نوجوان نسل مذہب سے گریز کررہی ہے ۔
-
ماہ رمضان المبارک خدا کی طرف سے تمام عالم اسلام اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے نعمت ہے، علامہ ناظر عباس تقوی
حوزہ/ اس ماہ میں نوجوانوں کو چائیے کہ اپنا تزکیہ نفس کر تے ہوئے اپنے امور کی اصلاح کر یں، خدا نے اس ماہ رمضان میں انسان کے سونے کو عبادت اور سانس لینے کو تسبیح قرار دیا ہے۔
-
شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دھشتگردوں نے کئی نوجوانوں کو اغوا کر لیا
حوزہ/ شام کے صوبے الرقہ کے شہر الطبقه کے باشندوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں سے وابستہ گروہ نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
-
یوم قرارداد پاکستان؛ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں۔
-
آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پزیر؛
آئی ایس او پاکستان کے نوجوان،قوم و ملت کی امید ہیں، مرکزی صدر زاہد مہدی
حوزہ/ ہم ایک نئے جذبہ و تجدید کے ساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کے ساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
-
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت نوجوانوں کیلئے آئیڈیل ہے، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ مرکزی صدر زاہد مہدی نے کہا کہ شہید ایک اسلامی و انقلابی فکر کے حامل تھے، اس لئے ہمہ وقت اپنے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں اور ملت کیلئے فکر مند رہتے تھے اور اہل فکر افراد کی قدر کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ افراد سے زیادہ نقصان دہ عمل افکار کا قتل ہے۔
-
متحدہ علماء فورم جی کی جانب سے علامہ سید ناظر عباس تقوی کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن منعقد
علماء کو اپنی دینی، تبلیغی ذمہ داری کو بغیر کسی خوف کے ادا کرنی چاہئے
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری: علماء کو اپنی دینی، تبلیغی ذمہ داری کو بغیر کسی خوف کے ادا کرنی چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو مغربی ثقافت اور بے دینی کی طرف جانے سے روکا جاسکے۔
-
جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی و علامہ ناظر تقوی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال
حوزہ/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں جعفری جوان علماء کی سرپرستی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضی زیدی؛
جس دین کی غدیر میں تکمیل ہوئی ہو، اس دین کے ماننے والے اپنی زندگی کے اہم پہلو "اقتصاد" کے لیے نگران اور پریشان کیوں؟
حوزہ/ انسانی زندگی کا کوئی راستہ ایسا نہیں ہے جس کی دین اسلام نے راہنمائی نہیں کی ہے۔ انسانی زندگی میں معاشی راہ آخرت کی کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہے جس کو لوگوں نے دین سے جدا اور معاش کا دین کو دشمن سمجھ رکھا ہے جو بالکل غلط ہے۔
-
حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات:
تعلیمی نصاب میں کس مضمون کو شامل کرنا انتہائی ضروری ہے!؟
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں کے تعلیمی نصاب میں ایک مضمون کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے اور وہ موضوع یہ ہے کہ ( انسان کے لیے دو راستے ہیں ایک دنیا کی زندگی اور دوسرا آخرت کی زندگی ) اس موضوع کے متعلق کتاب کو کلاسوں اور بچوں کی عمر کے تناسب سے مرتب کیا جائے۔
-
سامراجی طاقتیں، اقوام کو ان کی صلاحیتوں سے غافل رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، امام خامنہ ای
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا: سامراجیوں کی سافٹ وار کا ایک اہم حصہ آج بھی اور ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ قوم کو اس کی صلاحیت و استعداد سے غافل کر دیں، اسے اپنی صلاحیت سے بے اعتنا کر دیں، یہاں تک کہ ایسی حالت میں پہنچا دیں کہ وہ خود ہی اس استعداد کا انکار کر بیٹھے۔
-
سیرت نبی اکرم (ص) کو بس سننے پر محدود نہ کریں، مولانا منظور علی نقوی
حوزہ/ ہمارے نوجوان تاریخ اسلام و سیرت نبی اکرم (ص) کا مطالعہ کریں، اس تاریکی زمانے میں بس سیرت اہل بیت علیہم السلام ہی ہے جو انسانوں کے قلوب کو منور کرتی ہے اور گمراہی کے راستے سے ہدایت کے راستہ پر لا دیتی ہے۔
-
مجالس حسین (ع) شہدائے کربلا کی سیرت و تعلیمات کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ ہمارے نوجوانوں کو شہدائے کربلا علیہم السلام کی سیرت میں اپنے لئے عملی نمونہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
-
سوشل میڈیا کا جنون جلد ختم ہو جائے گا لیکن کتاب کا جنون باقی رہے گا، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ سوشل میڈیا کے زمانے میں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے سوشل میڈیا کا جنون جلد ختم ہو جائے گا لیکن کتاب کا جنون باقی رہے گا اور ایک بار پھر کتاب کو اس کا حقیقی مقام مل جائے گا۔
-
امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینیؒ کے افکار کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ بلکہ امام خمینیؒ کی فکر پر عمل کرکے ہی پوری دنیا کے مستضعفین آزادی حاصل کرسکتے ہیں، امامؒ نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالم سے نفرت کی ہے۔
-
آئی ایس او گزشتہ ۵ دہائیوں سے پاکستان میں نوجوانوں کی دینی اخلاقی اور الٰہی تربیت کا محور، علامہ احمد اقبال رضوی
حوزہ/ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ایک ایسی انقلابی نوجوانوں پر مشتمل جماعت ہے کہ جس کے جوان ہمیشہ مظلوم کے حامی رہے اور ظلم کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔
-
آج کے جوان کو سیرت علی اکبر (ع) پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت، علامہ کمیل نقوی
حوزہ/ فہم و آگہی و الہی بصیرت کے ساتھ خود شناسی و دشمن شناسی نہایت اہم ہے جوانوں کے لئے۔
-
تصاویر/ تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے ماہ مبارک رمضان میں "مطلع الفجر" تعلیمی فکری و تربیتی کلاسز کا انعقاد
ہحوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفی، شعبہ تبلیغات کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں و مساجد میں جوانوں اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے تعلیمی، فکری و تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے جو اول ماہ مبارک رمضان سے جاری ہے۔ان کلاسز میں ہزاروں کی تعداد میں اس ماہ کی برکات سے مستفید ہوتے ہوۓ بچے شرکت کر رہے ہیں۔ ان کلاسز کا انعقاد نا صرف دور حاضر کے آلودہ ماحول میں اہم ضرورت ہے بلکہ یہ کلاسز معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
-
کتاب اور قلم ترقی و سربلندی کی علامت، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو فیس بک اور واٹس اپ سے نکل کر کتاب کے مطالعے کو اپنی معمولات زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔
-
ہم امن پسند قوم ہیں کمزور قوم نہیں، اسیروں کو رہا نہیں کیا تو عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں گے، آغا سید جواد الموسوی
حوزہ/ ہم ایک مہذب قوم ہیں ہم امام جعفر صادق علیہ السلام کی قوم ہیں جنہوں نے ہمیں تعلیم و تہذیب سکھایا ہے، ہم ان طاقت کے مراکز اور ریاست کو کہتے ہیں مکتب تشیع کی اس بےچینیوں کو ختم کرتے ہوئے اسیروں کو رہا کردے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم عاشورا کے جلوسوں کا رخ پارلیمنٹ کی طرف کردیں۔
-
سکردو میں استقبال ماہ رمضان مبارک کی مناسبت سے علمائے بلتستان کا ایک اہم اجلاس:
ماہ مبارک رمضان تبلیغ اور ترویج دین کے لئے بہترین فرصت، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشرے میں جوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے، لہذا علمائے کرام جوانوں سے مربوط رہیں ساتھ ہی بلتستان کے ہمارے جوان بھی علماء سے قریب رہیں۔
-
عصر حاضر میں نظام مہدویت کو پہچاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ امام کے لشکر میں شامل ہونے کے لئے کردار سازی محاسبہ کر کے علم ولایت اور نظام مہدویت کے ذریعے شعور کو آئندہ نسلوں تک پہچانا ہے اور دور حاضر کے دشمن امام زمانہ عج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے جزبہ حسینی کو نوجونان تشیع کو ہر میدان میں حاضر رہنے کے لیے شعور دینا ہے۔ تاکہ کہ دشمنان اسلام کو ہر میدان میں ناکام بنا سکیں۔