۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آئی ایس او بہاولپور

حوزہ/قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پاکستان کے طلباء کے زیر اہتمام 32 ویں سالانہ امام حسین کانفرنس بعنوان "رزم گاہ کربلا اور فلسطین" کا انعقاد شاہجہان بینکوئٹ ہال میں کیا گیا، جس میں میڈیکل سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پاکستان کے زیر اہتمام 32 ویں سالانہ امام حسین کانفرنس بعنوان "رزم گاہ کربلا اور فلسطین" کا انعقاد شاہجہان بینکوئٹ ہال میں کیا گیا، جس میں میڈیکل سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

اس عظیم الشان تقریب میں امام حسین علیہ السّلام کی عظیم قربانی اور باطل قوتوں کے خلاف آپ کے فلسفۂ مقاومت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا گیا، جس کے بعد مختلف طلباء نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت و منقبت پیش کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی مایہ ناز عالم دین ڈاکٹر مولانا محمد رضا داودانی تھے۔ آپ کے ساتھ دیگر مہمانوں میں اہلسنت عالم دین، مفتی منہاج القرآن مولانا مطلوب احمد سعیدی (بہاولپور)، ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی (اسلام آباد) اور ڈاکٹر نیئر مصطفی (ملتان) شامل تھے۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

ڈاکٹر مجتبٰی حسن نقوی نے سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو انفوگرافکس کے ذریعے حاضرین کو دنیا کے سب سے بڑے سالانہ اجتماع، اربعین حسینی کے تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ آج کے دور میں اس عمل کے مسلمانوں کی وحدت اور طاقت کے مظہر ہونے کو بیان کیا۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مولانا محمد رضا داودانی نے کربلائی فکر کے احیاء اور فروغ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار پر روشنی ڈالی اور دربار یزید میں بی بی کی جانب سے دیا گیا یزیدیت شکن خطبے کو اپنی تقریر کا مرکز بنایا۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

اہلسنت عالم دین، مفتی منہاج القرآن مولانا مطلوب احمد سعیدی نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والہانہ محبت کو بیان کیا اور حاضرین کو اپنے علم سے مستفید کیا۔

ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی (اسلام آباد) جن کا شمار بین الاقوامی روابط کے ماہرین میں ہوتا ہے، نے حاضرین کو فلسطین کے تاریخی پس منظر اور موجودہ حالات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

تقریب کے اختتام پر قائد اعظم میڈیکل کالج کے امامیہ طلباء کے صدر ڈاکٹر فیصان علی نے شرکاء سے خطاب کیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

آئی ایس او قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے تحت سالانہ امام حسین کانفرنس+رپورٹ/تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .