جمعہ 29 اگست 2025 - 13:44
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار / وفاقی و صوبائی حکومتوں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کا مطالبہ

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: وفاقی و صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائیں، کارکنان، رضا کار بھی آگے آئیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں، سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ، پنجاب کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پورے ملک خصوصاً پنجاب میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے رضاکاروں کو بھی ہم وطنوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والی بارشوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ، زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنان و رضا کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے میدان عمل میں موجود رہیں اور اس مشکل صورتحال میں اپنے ہم وطن بھائیوں بہنوں کے تحفظ کےلئے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس قسم کی آبی صورتحال سے نمٹنے کےلئے میگا پراجیکٹس پر عملی اقدامات کرنا ہونگے بلکہ جلد از جلد کم ترین وقت میں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو نہ صرف محفوظ بنایا جاسکے بلکہ آبی وسائل کو بڑھا کر ہر مشکل کا سامنا کیا جاسکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: پنجاب کے بعد سیلاب سے سندھ میں بھی خدشات ہیں لہٰذا ہنگامی اقدامات کے ذریعے صوبہ سندھ کے نشیبی علاقوں میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں و سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تمام متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha