حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر جنگ بندی سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے 2 شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔
ایکس پر پیغام کچھ یوں ہے:
مذاکرات کے آغاز سے پہلے 2 شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔
فریقین کی طرف سے جن اقدامات پر اتفاق کیا گیا تھا ان میں سے دو ابھی تک نافذ نہیں ہوئے ہیں: لبنان میں جنگ بندی کا قیام اور مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ایران کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرنا۔
مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ان مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے جنگ بندی کی شرائط تسلیم کرنے کے بعد جمعے کے دن اسلام آباد پاکستان میں مذاکرات کا آغاز ہونا تھا۔
یاد رہے فی الحال اسلامی جمہوریہ ایران سے مذاکراتی ٹیم کی روانگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔









آپ کا تبصرہ