حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان میں ایران کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کر لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک متنازع تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے خود کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے روپ میں پیش کیا تھا۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
اسی سلسلے میں تاجکستان میں موجود ایران کے سفارت خانے نے بھی ایک ویڈیو جاری کی، جس کے ذریعے اس معاملے پر ردعمل دیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور صرف چند گھنٹوں میں تقریباً 13 ملین (ایک کروڑ تیس لاکھ) سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مختلف آراء کا اظہار کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے اسے دلچسپ اور بروقت ردعمل قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ