منگل 1 ستمبر 2026 - 17:57
ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) و حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے کرگل میں جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جشن کا انعقاد ہوا؛ جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین و مؤمنات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ باسعادت خاتم النبیین، سید المرسلین، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے مناسبت سے جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل (JUIAKL) لداخ کے زیرِ اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن بعنوانِ جشنِ صادقین انعقاد کیا گیا، جس میں علما، دانشوروں اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اللہ نے شرکت کی۔

ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

اس پُروقار تقریب میں صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور صدارت کے فرائض بھی انجام دیے۔

ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

اس موقع پر ممبر پارلیمان لداخ حاجی محمد حنیفہ جان اور متعدد علماۓ کرام و معززین کی شرکت نے اہلِ کرگل کی رسولِ رحمت (ص) سے گہری وابستگی کو نمایاں کیا۔

تقریب کا آغاز حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے طالب علم انور منوری نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا۔ اس کے بعد طلابِ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، جوادیہ پروجیکٹ کیئر، جعفریہ اکیڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کرگل کے طلبہ اور معروف اور ننھے نعت خواں حضرات نے اردو و بلتی زبانوں میں نعت و منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے محفل کو روح پرور بنایا۔ ان دلنشین کلاموں نے سامعین کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور مقامِ رفیع کی یاد تازہ کر دی۔

علماء نے ولادتِ رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مبارکباد پیش کی اور رسول خدا (ص) انسانیت کے لیے رحمت، عدل و انصاف اور ہدایت کے مینار اور آپؐ کا پیغامِ محبت و وحدت کو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے روشن رہنمائی قرار دیا۔

ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

علماء نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے نہ صرف مذہبی رہبریت فراہم کی، بلکہ علم و دانش کی وہ بنیادیں رکھیں جو آج بھی اسلامی تہذیب اور انسانی فکر کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپؑ نے عقل، استدلال اور اخلاقیات کو فروغ دے کر علوم کی نئی جہتیں متعارف کرائیں۔

اپنے صدارتی خطاب میں شیخ ناظر مہدی محمدی نے کہا کہ اسلام ایک کامل ضابطۂ حیات ہے جو امن و نجات کی راہ دکھاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، یہی اقدار رسول خدا (ص) نے اپنی ساری زندگی میں عملاً پیش کیں۔

ایک پُرامن اور ہم آہنگ دنیا کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت سے محبت اور احترام کیا جائے، شیخ ناظر مہدی محمدی

شیخ ناظر مہدی محمدی نے مومنین کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ ائمہ طاہرین علیھم السلام کو اپنے لیے مشعلِ راہ قرار دیں اور قرآن اور اہل البیت سے جڑے رہیں تاکہ دنیا میں گمراہی کا شکار نہ ہو اور دنیا اور آخرت آباد اور پرسکون ہو۔

تقریب کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا، جس میں امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے امن، اتحاد، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں اور عالم اسلام بالخصوص ایران، فلسطین، پارہ چنار، لبنان، یمن، بحرین اور دیگر ملکوں میں شعیان علی ابنِ ابی طالب (ع) اور مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم، حوزات علمیہ نجف اشرف، قم مقدس، مشھد قدس میں امن و امان اور مراجع عظام بالخصوص حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha