پیر 31 اگست 2026 - 18:35
نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

حوزہ/جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی کے ایس ایس ایس-1 آڈیٹوریم میں 30 اگست 2026 کو رحمتِ عالم ویلفیئر سوسائٹی، جے این یو کے زیرِ اہتمام حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ’’یومِ امن‘‘ کے عنوان سے جشنِ عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی ہندوستان کے ایس ایس ایس-1 آڈیٹوریم میں 30 اگست 2026 کو رحمتِ عالم ویلفیئر سوسائٹی، جے این یو کے زیرِ اہتمام حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ’’یومِ امن‘‘ کے عنوان سے جشنِ عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا۔

نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

پروگرام کا مقصد تعلمیات و اقوال اور سیرتِ نبوی کے ذریعے امن و محبت، مساوات و عدل اور رواداری کے پیغامات کو طلبا و معاشرے کے درمیان فروغ دینا تھا۔

اس تقریب کی صدارت پروفیسر خواجہ اکرام الدین، جے این یو، نئی دہلی نے کی۔

پروگرام میں ہندوستان کی مختلف مرکزی جامعات سے وابستہ ممتاز اساتذہ اور دانشوروں نے شرکت کی اور سیرتِ رسول کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مہر فاطمہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حیات نبوی، امن و رواداری، مشترکہ ثقافت اور اسلام نے خواتین کے متعلق جو حقوق مرتب کیے ہیں ان پر پرمغز روشنی ڈالی۔

نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

پروفیسر سراج اجملی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے خطبہ وداع اور پیغامِ مساوات نبوی کے موضوع پر کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام انسان یک اصل گوہر، آدم سے پیدا کیے گئے ہیں اور آدم کو اللہ تعالیٰ نے مٹی سے پیدا کیا اور رنگ و بو، نسل و خانوادگی کے اعتبار سے تفریق کے جانے والے جرائم کی اپنے خاص شعری انداز میں تسدید کی اور صفت انسانیت کو تمام چیزوں سے اعلی و ارفع قرار دیا۔

ڈاکٹر مہر فاطمہ، جامعہ ہمدرد یونیورسٹی نے عشق نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلام میں حقیقی انصاف اور امن کی عالمی حقیقت کے پس منظر میں اُجاگر کیا۔

نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

پروفیسر اخلاق احمد، جے این یو نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے دور زندگی میں مکہ و مدینہ اور اس کے اردگرد بڑے بڑے سلطنتوں کے سماجی ، سیاسی و ثقافتی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے پیغمبر محمد کو پیغمبرِ امن و انقلاب قرار دیا۔

انہوں نے اسلام کی اہم ترین تعلیمات مثلاً عدل و مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایرانی سوسائٹی بھی طبقاتی اعتبار سے چار حصوں میں منقسم تھی۔ چین و عرب تک پھیلی ہوئی فارسی سلطنت صرف بائیس دن میں اسلام کے نظام مساوات سے متاثر صرف نہیں ہوئی، بلکہ عربیوں کے تسلط میں آکر مشرف بہ اسلام بھی ہوگئے۔

نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

ڈاکٹر محمد اجمل، جے این یو نے پڑوسیوں کے حقوق کے متعلق ابتدائی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پڑوسی کے دائرے میں بلاتفریق مذاہب سبھی ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی شامل ہیں۔‌ ہم مسلمانوں کو عملی طور پر اپنی سوسائٹیوں میں آباد لوگوں کے ساتھ رواداری برتنی چاہیے اور دست مدد کو دراز کرنا چاہیے۔

پروگرام میں جے این یو کے مختلف شعبوں کے طلبا و طالبات ، اساتذہ اور عملہ نے شرکت کی۔

نئی دہلی میں میلادالنبی کے موقع پر یومِ امن کے عنوان سے تقریب:اسلام کی تعلیمات پر سماج کے اندر بحث و مباحثہ، وقت کی ضرورت، مقررین

اس موقع پر رحمتِ عالم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر روح الامین، ڈاکٹر طبیر احمد مصباحی، ابو طلحہ، محمد فیصل، شوکت اور اسامہ سمیت جملہ اراکین و کارکنان شامل تقریب رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha